فیسوں میں اضافے کی افواہ، کراچی پاسپورٹ آفس میں غیر معمولی رش

اضافے
پاکستانی پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ پر کراچی کے صدر پاسپورٹ آفس میں ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ پیر کو پاسپورٹ آفس صدر میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہوئے تھے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے  وضاحت کی کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اضافے

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کےلیے ای۔پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای۔پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا۔ کہ حال ہی میں ای۔پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی۔ اور یہ مقررہ فیس صرف ای۔پاسپورٹ کے اجراء پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔

کراچی پاسپورٹ آفس ذرائع کے مطابق پیر کو صدر پاسپورٹ آفس میں عام دنوں سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ فیسوں میں اضافے کا سن کر بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے ہوں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.