بلوچستان پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اور انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی رینک بھی دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کرتے۔ ہوے اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں نسیم شاہ نے کہا۔ کہ بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونا ایک اعزاز ہے۔
اس موقع پر نسیم شاہ نے بلوچستان پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے۔ کہا کہ پولیس کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹی اتنی مشکل ہے۔ کہ انہیں آرام کا وقت بھی نہیں ملتا ہے۔
پولیس کی ڈیوٹی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب میں شرارت کرتا تھا تو میرے گھر والے کہتے تھے کہ پولیس آجائے گی۔
پولیس کے لیے اعزاز
آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز دے رہے ہیں اور نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں۔
بلوچستان پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی نسیم شاہ نے تقریب کے بعد یادگار شہدا پر حاضری دی۔ اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ ہوگا۔
پی ایس ایل کے نمائش میچ کے لیے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ جن میں بابراعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، افتخار احمد اور سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔