صدیوں پرانے اسپین کے سکے نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سکے

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک حالیہ نیلامی نے سکے جمع کرنے والوں اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

اسپین کے بادشاہ فلپ سوم کے دور 1609ء میں تیار کیا گیا. ایک نایاب سونے کا سکہ ریکارڈ توڑ 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک یعنی تقریباً 3.49 ملین ڈالرز میں فروخت ہوا جو کہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

حیرت انگیز طور پر 339 گرام وزنی یہ منفرد سکہ سونے سے تیار کیا گیا تھا. جو ہسپانوی فاتحین خاص طور پر امریکا سے اسپین کے شہر سیگوویا لائے تھے۔

سینسیلن کے نام سے مشہور یہ سکہ خاص طور پر شاہی طاقت اور دولت کو ظاہر کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

سکے کی قیمت

ماہرین کے مطابق اس وقت اس سکے کی قیمت کئی سالوں کی اجرت کے برابر تھی۔

یہ نایاب سکہ کئی صدیوں تک گم رہا. اور 1950ء کے آس پاس امریکا میں دوبارہ منظر عام پر آیا. جہاں اسے ایک نیویارک کے ایک کلکٹر نے خریدا تھا اور اس کے بعد یہ کلکٹرز کے ہاتھوں منتقل ہوتا رہا. مگر اس کے موجودہ خریدار کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

نیلام گھر کے بانی ایلین بیرون کے مطابق یہ سکہ اصل میں ایک شاہی تحفہ تھا. جو صرف حکمرانوں کو پیش کیا جاتا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.