شیری شاہ کی شمعون عباسی سے شادی کی تصدیق

1
0

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیری شاہ نے اداکار، فلم ڈائریکٹر و رائٹر شمعون عباسی سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

2022ء میں اداکار شمعون عباسی اور شیری شاہ کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں. اِن افواہوں کی وجہ شیری شاہ کا اپنی ڈسپلے پکچر پر شمعون عباسی کے ساتھ ایک تصویر لگانا تھا۔

شادی کی افواہیں پھیلنے کے بعد دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

اب اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے. اُنہیں اپنا شوہر تسلیم کر لیا ہے۔

فیس بُک پوسٹ پر اداکارہ شیری شاہ. نے شمعون عباسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ میں آپ کی بہت سی چیزوں کی تعریف کرتی ہوں، آپ کی طاقت، آپ کا پرسکون رہنا، آپ کا کردار اور دیانتداری، آپ کی حسِ مزاح، آپ کا دنیا کی خوبصورتی دیکھنے کا انداز، آپ کے ساتھ رہنے میں بہت مزہ آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری زندگی بہت خوبصورت ہو گئی ہے۔

شیری شاہ کا اس پوسٹ میں مزید لکھنا ہے. کہ میری زندگی میں سب سے اچھی چیز ہونے کا شکریہ. میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو ’ہبی‘ (خاوند)۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی شوبز انڈسٹری کے ایک کامیاب اداکار ہیں. شمعون عباسی اور شیری شاہ ایک ساتھ آخری بار فلم درج میں نظر آئے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.