شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی تاریخ ساز اوپننگ، پہلے دن دنیا بھر میں ایک ارب 29 کروڑ روپے کی کمائی ’ابھی تو یہ شروعات ہے‘

بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کی فلم .’جوان‘ نے ہندی سینیما کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ سات ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنے پہلے ہی دن 100 کروڑ یعنی ایک ارب روپے کی کمائی کا ہندسہ عبور کر لیا۔

پہلے سے ہی فلم جوان کی اوپننگ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں. لیکن کسی نے بھی اس زبردست شروعات کا تصور نہیں کیا تھا کہ یہ فلم عالمی سطح پر اس قدر دیکھی جائے گی. اور پہلے دن ہی 100 کروڑ روپے کا بزنس. کر لے گی۔

یہی نہیں اس نے دوسرے دن بھی 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے. اور یہ دونوں اپنے میں علیحدہ علیحدہ اور مجموعی ریکارڈ بھی ہیں۔

دی ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایٹلی کی ہدایت کاری فلم نے عالمی سطح پر پہلے دن یعنی جمعرات کو ایک ارب 29 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اس طرح شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

فلم کریٹک اور باکس آفس پر نظر رکھنے والے مبصر ترن آدرش نے دنیا بھر میں فلم ‘جوان’. کی کمائی کا گوشوارہ پیش کیا ہے۔

ابھی تو یہ شروعات ہے

شاہ رخ خان کے ہوم پروڈکشن ریڈ چیلیز نے ایکس (ٹوئٹر) پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 129 کروڑ کا پوسٹر لگایا ہے اور لکھا ہے کہ ’ابھی تو یہ شروعات ہے۔‘ خیال رہے. کہ یہ اسی جوان فلم کا ڈائیلاگ بھی ہے۔

اور اس کے ساتھ اس نے مزید لکھا ہے. کہ ’انڈین سینیما کی تاریخ میں یہ سب سے. بڑا اوپننگ ڈے (کلیکشن) ہے۔‘

شاہ رخ خان کو ان کے فینز دنیا بھر سے اپنی ویڈیوز اور تھیئٹر سے اپنی تصاویر شیئر کر رہے ہیں. جن میں سے بعض کا شاہ رخ خان نے اپنے انداز میں جواب دیا ہے۔

لاکھ ڈالر کا بزنس

ترن آدرش نے لکھا ‘شاہ رخ خان نے اپنی بالادستی ثابت کردی، جوان نے بین الاقوامی بازار میں دھوم مچا دی۔’ ان کے مطابق اس نے آسٹریلیا میں تقریجا چار لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور نمبر ایک پر رہی۔ اسی طرح نیوزی لینڈ میں بھی یہ نمبر ایک پر تھی. جبکہ جرمنی میں نمبر تین پر رہی اور تقریبا ڈیڑ لاکھ یورو کا بزنس کیا۔ برطانیہ میں اس نے دو لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا لیکن پوری تفصیل ابھی آنا باقی تھی۔

سیکنلک ڈاٹ کام کے حساب سے فلم جوان نے انڈیا میں پہلے دن 75 کروڑ کا بزنس کیا جس میں سے ہندی ورژن نے 65 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ تمل اور تیلگو ورژن نے پانچ پانچ کروڑ کا۔

بہر حال ریلیز سے قبل فلم کے ٹکٹس کی بُکنگ کیا شروع ہوئی کہ کنگ خان کے فینز پورا کا پورا آڈیٹوریم بُک کروانے لگے۔

رواں سال کے آغاز میں آنے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد سے ہی لوگوں کو فلم ’جوان‘ کا بے چینی سے انتظار تھا اور جب جولائی کے اوائل میں اس فلم کا ابتدائی ٹریلر ریلیز ہوا. تو اس کے متلعق لوگوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

شاہ رخ خان

دوسرا ٹریلر

گذشتہ دنوں جب فلم کا دوسرا ٹریلر آيا تو اس نے دو آتشہ کا کام کیا اور کیا شاہ رخ خان کے مداح اور کیا فلم نقاد سب نے فلم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

یہاں تک کہ شاہ رخ خان کے بظاہر ناقد اور فلم ساز و ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران اس فلم کی تعریف کی اور جب ان سے ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ وہ فلم دیکھیں گے. تو انھوں نے ’ایف ڈی ایف ایس‘ لکھا یعنی وہ پہلے دن پہلا شو دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لیکن پھر ’دی کشمیر فائلز‘ کے خالق نے ٹکٹ کی عدم دستیابی کا ذکر کیا تو لوگوں نے انھیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ فلم کے ٹریلر کے بارے میں انھوں نے ’ادبھوت‘ لفظ کا استعمال کیا جس کا مطلب حیرت انگیز ہوتا ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے انھیں فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سب سے پہلے فون کیا۔ یہ دونوں ایک فلم میں ساتھ کام کر رہے ہیں اور یہ شاہ رخ خان کا اگلا پراجیکٹ ہے۔

’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘

ان دنوں شاہ رخ خان ’آسک ایس آر کے‘ یعنی شاہ رخ خان سے پوچھیے کے تحت سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آتے ہیں۔ ایک صارف کے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا ’راجو سر (راج کمار ہیرانی) کو یہ بہت پسند آئی! وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے مجھے پیغام بھیجا اور میں نے انھیں فلم کے کچھ حصے دکھائے بھی ہیں اور انھیں نے اسے واقعی پسند کیا ہے۔‘

فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کا ڈبل رول ہے. اور وہ باپ اور بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ ایک فوجی افسر اور ایک پولیس والے کے رول میں ہیں۔ کسی نے پوچھا کہ پولیس کی وردی پہن کر آپ کیسا محسوس کرتے ہیں تو شاہ رخ خان نے کہا: ’بہت فخر! امید کہ جو پولیس والے ملک کے لیے خدمات پیش کرتے ہیں وہ اسے سراہیں گے۔‘

فلم کے ٹریلر میں ایک راجہ کی کہانی سے بات شروع ہوتی ہے. اور پھر ‘بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر’ پر بات ختم ہوتی ہے۔

ان کے ٹریلر کے اس ڈائیلاگ کو شاہ رخ کے مداح نے ان کی اصل زندگی سے تعبیر کیا ہے. اور اسے مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے معاملے میں آرین خان کی گرفتاری کے تناظر میں دیکھا ہے۔

دیپکا پاڈوکون

ٹریلر کے ساتھ شاہ رخ نے کیا کہا؟

اگست کے اخیر میں ریلیز ہونے والے ٹریلر کو ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ فلم جوان ‘انصاف اور ایک جوان کی کہانی ہے۔ خواتین اور ان کے بدلے. کی کہانی ہے۔ ایک ماں اور بیٹے کی کہانی ہے. اور اس کے ساتھ بہت سارے پرلطف لمحات بھی ہیں۔ تیار ہیں آپ۔ جوان کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے. اور یہ سنہ 2023 میں سات ستمبر کو ہندی، تمل اور تیلگوں زبانوں میں بیک وقت ساری دنیا میں ریلیز ہو رہی ہے۔’

تین ستمبر کی رات انھوں نے اپنے تازہ ترین آسک ایس آر. کے میں سوشل میڈیا کے صارفین اور اپنے مداحوں سے بات چیت کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیے۔

اس میں لوگوں کو پورا پورا سینیما ہال بک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ لوگ اپنے خاندان کے لیے لیے. جانے والے ٹکٹس کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان ان کا شکریہ ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

فلم کریٹک اور باکس آفس پر نظر رکھنے والے مبصر ترن آدرش نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ فلم کے 2 لاکھ سے زیاد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

باکس آفس ورلڈ وائڈ کے اندازے کے مطابق یہ فلم تمام ریکارڈز توڑ دے گی. اور اس نے ایسا ہی کیا۔ پہلے دن انڈیا میں یہ 65 کروڑ روپے سے زیادہ کی اوپننگ دے گی. جبکہ دنیا بھر میں 125 کروڑ کی کمائی کرے گی۔ یہ فلم پٹھان اور کے ایف جی کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.