پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر ان کی اہلیہ ملائکہ ثقلین نے انہیں محبت بھرا تحفہ دے کر سرپرائز دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان آج اپنی 25 ویں سالگرہ بھارت میں منا رہے ہیں. جہاں گزشتہ شب ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے سرپرائز کیک پیش کر کے انہیں حیران کیا وہیں. اہلیہ نے بھی محبت بھرا تحفہ پیش کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کھلاڑی شاداب خان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ ان کی اہلیہ نے انتہائی خوبصورت اور رومانوی انداز میں کمرہ سجا کر شاداب خان کو سرپرائز دیا ہے۔
انہوں نے بیڈ پر گلدستے، سرخ گلاب کی پتیاں مخصوص ترتیب سے، چند تصاویر اور تحفہ رکھا جبکہ کمرے کو نیلے غباروں اور دیگر سجاوٹ کے سامان سے سجایا اور اس کے ساتھ ہی شاداب کے لے مخصوص پیغام .ایک خط کی صورت میں چھوڑا۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں کھلاڑی نے لکھا ہے. کہ ’اہلیہ کی جانب سے سالگرہ کا سرپرائز، اہلیہ کا زندگی میں ہونے کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے‘۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹس میں جہاں مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی وہیں ان سے ورلڈ کپ جیتنے کی بھی فرمائش کر دی۔
واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح رواں سال جنوری میں سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا. جبکہ رخصتی اور ولیمے کی تقریب فروری میں منعقد ہوئی تھی. جس میں قریبی رشتے داروں سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔