سعودی عرب نے رواں سال حج کے خواہشمند شہریوں اور غیر ملکی مسلمانوں کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا۔
گلف نیوز .کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت عمرہ نے کہا ہے. کہ رواں ماہ کے اوائل میں کھلنے. والی رجسٹریشن میں ترجیح ان افراد کو دی جائے گی، جنہوں نے پہلے حج ادا نہیں کیا ہے۔
ایک اور شرط یہ ہے کہ قومی کارڈ یا رہائشی اجازت نامہ اسلامی قمری مہینے ذی الحجہ کی 10 تاریخ. تک تجدید شدہ ہونا چاہیے۔
رجسٹریشن درست اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہیے، کیوں کہ غلط معلومات درج کرنے سے درخواست دہندہ غیر قانونی قرار دے دیا جاتا ہے۔
سعودی وزارت حج نے اس بات پر زور دیا کہ عازمین حج کی صحت اچھی ہونی چاہیے، اور انہیں کوئی شدید یا متعدی یا دائمی بیماری نہیں ہونی چاہیے، عازمین کو ضروری قرار دی گئی. ویکسین لگوانی ہوں ی ہوں گی، جن میں میننجائٹس. اور سیزنل انفلوئنزا ویکسینز شامل ہیں۔
...
بکنگ کی منسوخی
اہل درخواست دہندہ کو پیشگی بکنگ کرنے. اور تمام ہدایات پر عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے، اعداد و شمار میں کوئی غلطی یا ضروریات کی خلاف ورزی بکنگ کی منسوخی کا سبب بن سکتی ہے۔
سعودی وزارت حج نے نشاندہی کی کہ حج پروگرام کے آغاز کے بعد ادا کی گئی کوئی بھی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔
اس حوالے سے جاری بیان میں صحت اور احتیاطی ہدایات اور ہدایات پر عمل کرنے، مقدس مقامات کے درمیان نقل و حرکت کے لیے. مقرر کردہ ٹائم ٹیبل پر عمل کرنے. کے ساتھ ساتھ نقل و حمل، اجتماع اور رہائش سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
حج پرمٹ کو. ’نسک پورٹل‘ کے ذریعے پرنٹ کیا جانا چاہیے، جس میں کیو آر کوڈ. واضح طور پر ظاہر ہونا چاہیے، اسے مناسک حج کے دوران پاس رکھنا ہوگا، اور حاجی کے علاوہ کسی اور کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
حج اسلام کے 5 فرائض میں سے ایک ہے، وہ مسلمان جو جسمانی. اور مالی طور پر. کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں، انہیں زندگی میں کم از کم ایک. بار حج کرنا ہوگا۔
گزشتہ سال تقریباً 18 لاکھ. مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی، جن میں 16 لاکھ بیرون ملک سے آئے تھے۔
0 0 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بلاک کر دیں۔ ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے ڈان […]
0 0 ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی مؤثریت پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات سے نبرد آزما ہے، پاکستان آج اقوامِ متحدہ کی […]
0 0 حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے. اور کرپٹو مائننگ کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کے ریاستی ریزرو بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے. کہ […]