ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ 12 کاروباری روز سے جاری ہے، آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر ایک روپے 71 پیسے بڑھ گئی۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق تقریباً 12 بجے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 287 روپے پر ہو رہی تھی، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 285 روپے 29 پیسے پر پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے. میں ڈالر کی تجارت 287 روپے 50 پیسے پر ہو رہی تھی۔
20 اکتوبر کے بعد سے روپے کی قدر میں کمی کا رجحان مسلسل 12ویں کاروباری روز جاری ہے. مقامی کرنسی کی قدر میں تقریباً 2.9 فیصد. گراوٹ ہو چکی ہے۔