روزانہ کتنے بادام کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی؟

بادام

ماہرینِ صحت و غذائیت کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 سے 30 گرام بادام یعنی تقریباً 15 سے 20 بادام کھانے سے جسم میں ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول میں کمی آ سکتی ہے. جبکہ اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کی سطح برقرار رہتی ہے۔

ویتنام کے تام آنہ جنرل اسپتال کے غذائی ماہر ڈاکٹر ڈاؤ تھی ین تھوئی کا کہنا ہے. کہ بادام میں حل پزیر فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے. جو آنتوں میں کولیسٹرول کے جذب ہونے کو کم کرتا ہے. جب یہ فائبر نظامِ ہاضمہ میں جیل کی شکل اختیار کرتا ہے تو اس کے ساتھ کچھ کولیسٹرول اور صفراوی تیزاب بھی باہر خارج ہو جاتے ہیں، اس کے بعد جسم نئے صفراوی تیزاب بنانے کےلیے گردش کرتے ہوئے. کولیسٹرول استعمال کرتا ہے. جس سے برا کولیسٹرول کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

چکنائی کی خرابی

ان کے مطابق بادام میں موجود وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس آکسیڈیٹیو اسٹریس اور دائمی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جو خون میں چکنائی کی خرابی اور دل کی بیماریوں سے جڑے اہم عوامل ہیں۔

بادام میں موجود صحت بخش چکنائیاں یعنی مونو سیچوریٹڈ اور پولی سیچوریٹڈ فیٹس خلیوں کی دیواروں کو مضبوط کرتی ہیں. اور خون میں شوگر کے کنٹرول میں بھی مدد دیتی ہیں. جو ان لوگوں کے لیے. فائدہ مند ہے جنہیں لپڈز کی خرابی یا پری ذیابطیس کا مسئلہ ہو۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.