روزانہ ایک کیلا کھانے کے حیرت انگیز فوائد

کیلے ناصرف قدرتی طور پر میٹھے ہوتے ہیں بالکہ ان میں ایسے غذائی اجزاء بھی ہوتے ہیں جو صحت کے متاثر کن فوائد فراہم کرتے ہیں۔

اگر روزانہ کی بنیاد پر ایک کیلا اپنی خوراک میں شامل کیا جائے تو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ

کیلوں میں کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی انہیں ورزش سے پہلے یا بعد میں ناشتے کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔

اس لیے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ فوری توانائی کی بحالی کے لیے. کیلا ایتھلیٹس کا پسندیدہ پھل ہے۔

دل کی صحت کیلئے بہترین

کیلے پوٹاشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہیں. جو کہ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے، پوٹاشیم کا باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ہاضمے کیلئے معاون

کیلے میں ڈائٹری فائبر خاص طور پر پیکٹین سے بھرپور ہوتا ہے. اور اس میں نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے اور یہ اجزاء کیلے کو ہاضمے کے لیے معاون بناتے ہیں۔

اس لیے ایسے افراد جنہیں قبض جیسے مسئلے کا سامنا ہو، کیلا ان کے لیے ایک قدرتی علاج ہے۔

دماغی افعال کیلئے بہترین

کیلے میں موجود وٹامن بی 6 نیوران کو زیادہ مؤثر طریقے سے رابطہ کرنے میں مدد کرکے دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کیلا یادداشت کو بہتر بنانے اور ذہن کو متحرک رکھنے کے لیے بھی بہترین ہے۔

دائمی بیماریوں کے خدشے کو کم کرنے کیلئے مددگار

ڈوپامائن اور وٹامن سی جیسے اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور کیلے آزاد ریڈیکلز کو بےاثر کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے کینسر، امراضِ قلب اور قبل از وقت عمر بڑھنے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

موڈ کو بہتر بنانے اور ڈپریشن سے نمٹنے کیلئے بہترین انتخاب

کیلے قدرتی طور پر سیروٹونن کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں جسے اکثر ’خوشی کا ہارمون‘ کہا جاتا ہے، یہ انسان کا موڈ بہتر بنانے، تناؤ کو کم کرنے اور ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.