دنیا کا بہترین ہوائی اڈا سمندر میں کیوں ڈوب رہا ہے؟

اوساکا

جاپان کے اوساکا بے میں دو مصنوعی جزیروں پر تعمیر کیا گیا کنسائی بین الاقوامی ہوائی اڈا، جسے ایک زمانے میں انجینیئرنگ کا شاہکار سمجھا جاتا تھا، اب آہستہ آہستہ سمندر میں ڈوب رہا ہے۔

ہوائی اڈے کو زمین دھنسنے کے مسئلے کا سامنا ہے. کیونکہ یہ نرم مٹی پر تعمیر کیا گیا ہے. جو اس کے بے پناہ وزن کو مناسب طور پر سہارا نہیں دے سکتی۔

یہ ڈوبنے کا عمل ایئرپورٹ کے مستقبل کے لیے خطرہ بن گیا ہے. کیونکہ بلند ہوتے سمندر اور قدرتی عوامل اس انجینیئرنگ کے شاہکار کو آہستہ آہستہ گہرائی کی طرف کھینچ رہے ہیں۔

جاپانی ہوائی اڈے کو جب 1994 میں کھولا گیا. تو اسے ہوائی سفر میں رش کی صورت حال سے نمٹنے کا ایک تاریخی حل قرار دیا گیا تھا۔

اوساکا

اس کا مقصد قریبی اوساکا ہوائی اڈے پر بھیڑ کم کرنا تھا. اور اسے علاقائی اقتصادی مسابقت کا ایک ماڈل بھی سمجھا گیا۔

ابتدائی تخمینہ تھا. کہ یہ ہوائی اڈا 50 سال میں 13 فٹ دھنسے گا، لیکن تعمیر کے بعد سے. اب تک یہ 42 فٹ سے زائد دھنس چکا ہے۔

کنسائی ہوائی اڈے کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر یوکاکو ہانڈا نے 2018 میں سمتھ سونین میگزین کو بتایا تھا: ’جب کنسائی ہوائی اڈا تعمیر کیا گیا، تو زمین کے لیے. جو مٹی استعمال کی گئی، اس کی مقدار کا تعین ضروری سطح اور 50 سال کے بعد ہونے والی ممکنہ دھنسائی کے تخمینے کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ انجینیئروں کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب لیبارٹری میں مٹی. کی مضبوطی کے اندازوں یعنی وہ عمل جس کے تحت نئی ڈالی گئی. مٹی کی تہیں مضبوط بنیاد میں تبدیل ہوتی ہیں. اور خلیج میں ہزاروں ٹن بھرائی کے بعد مٹی کے کہیں زیادہ تیزی سے بیٹھنے کے عمل کے درمیان واضح فرق سامنے آیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.