دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کسٹمر نے 67 لاکھ روپے سے زائد ٹپ دے دی

1
0
ریسٹورنٹ

ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد ویٹرز کو ٹپ دینا فراخ دلی کی علامت ہے، لیکن دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کےلیے آنے والوں نے ایک ویٹر کو اتنی ٹپ دی جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 

دبئی کے سالٹ بائیز نامی ریسٹورنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر. ایک پوسٹ شیئر کی گئی. جس میں انہوں نے اپنے کھانے کے مرکز میں آنے والوں کا بل شیئر کیا۔ 

بل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف نے ویٹر کو 90 ہزار درہم (تقریباً 67 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی ٹپ دی۔ 

یہی نہیں بلکہ صارف کا یہ بل مجموعی طور پر 3 لاکھ 98 ہزار 630 درہم کا ہے. جو تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر اس بل پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.