’جل‘ بینڈ کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، صورتحال سنبھالنے کیلئے فوج بلانا پڑی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک بینڈ ’جل‘ نے 14 سال بعد بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کنسرٹ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’جل‘ بینڈ نے ڈھاکا ایرینا میں منعقد ہونے والے ایونٹ ’لیجینڈز آف دی ڈیکیڈ‘ میں پرفارم کرنا تھا. لیکن شدید بارش کی وجہ. سے آخری لمحات میں ایونٹ کے مقام کو تبدیل کرنا پڑ گیا۔

اس صورتِ حال کے بعد اس ایونٹ کا انعقاد ڈھاکا کے معروف شاپنگ مال جمنا فیوچر پارک میں کیا گیا اور وہاں مداحوں کا جوش و خروش اتنا زیادہ تھا. کہ انہیں قابو کرنے کے لیے فوج بلانی پڑی۔

بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صورتِ حال بے قابو ہونے کی وجہ ناقص انتظامات تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایاہے کہ مال میں نارتھ کورٹ پر ایک عارضی چھت کو ہٹادیا گیا. تھا جس کی وجہ سے بدنظمی پھیلی، ہر طرف شائقین ہی شائقین تھے۔

رپورٹ کے مطابق صورتِ حال بے قابو ہونے. پر ’جل‘ بینڈ کو اپنی پرفارمنس درمیان میں ہی روکنا پڑ گئی۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.