جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر دوسری عالمی جنگ کا بم پھٹ گیا

جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر دوسری عالمی جنگ کا زمین میں دفن ایک بم کے پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ گوکہ کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن رن وے پر بڑا گڑھا بن گیا اور تقریباﹰ 90 پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، جنوب مغربی جاپان کے میازاکی ہوائی اڈے پر بدھ کی رات یہ دھماکہ ہوا لیکن کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، اور بم دھماکے کے وقت آس پاس کوئی طیارہ موجود نہیں تھا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ سطح کے نیچے دبے. ایک امریکی بم کی وجہ سے ہوا، جو دوسری عالمی جنگ کے دوران گرایا گیا تھا۔ دھماکے سے رن وے پر 7 میٹر چوڑا اور ایک میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا، جس کے بعد ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا اور 80 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سیلف ڈیفنس فورسز اور پولیس نے بتایا. کہ دھماکہ 500 پاؤنڈ کے امریکی بم کی وجہ سے ہوا. اور حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ اس اچانک دھماکے کی وجہ کیا تھی۔

جاپان کے کابینہ سکریٹری یوشیماسا حیاشی نے کہا کہ گڑھے. کو بھرنے کا کام جمعرات کی صبح کو مکمل کرلیا گیا. اور پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.