تبو نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد کے بارے میں وضاحت کردی

1
0

اگرچہ ماضی میں بھی متعدد بھارتی ویب سائٹس یہ خبریں دیتی رہیں. کہ اداکارہ تبو اور ان کی بہن ماضی کی مقبول اداکارہ فرح ناز پاکستانی اداکار کی بیٹیاں ہیں۔

تاہم اب اداکارہ تبو نے بھی پہلی بار اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے. کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تب ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی۔

شوبز ویب سائٹ ’مسالا‘. کے مطابق تبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے. دوران وضاحت کی کہ وہ پاکستانی سینما انڈسٹری کے. معروف اداکار جمال ہاشمی کی بیٹی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ محض تین سال کی تھیں. تب ہی ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق جمال ہاشمی نے کیریئر کے عروج پر 1970. سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تعلیم دان رضوانہ سے شادی کی اور اہلیہ کو بھی اپنے شہر لاہور لے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیکن لاہور میں دونوں کے ساتھ مسائل ہونا شروع ہوئے تو وہ دوبارہ بھارت منتقل ہوئے. اور دونوں نے حیدرآباد میں رہائش اختیار کی، جہاں انہیں دو بیٹیاں ہوئیں۔

والدین کے درمیان طلاق

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق تبو نے کچھ عرصہ قبل ایک شو میں بتایا تھا. کہ جب وہ تین سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی. اور انہوں نے کبھی والد کو نہیں دیکھا۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ والدین کے درمیان طلاق کیوں ہوگئی لیکن بتایا تھا. کہ شادی ختم ہونے کے بعد ان کے والد نے دوسری شادی کرلی، جہاں سے بھی انہیں بیٹیاں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے والد سے نہیں ملیں، البتہ ان کی بڑی بہن فرح ناز والد سے ملتی رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پرورش ان کی والدہ اور نانی و نانا نے کی، ان کا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا. لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے والد کا نام ہاشمی استعمال نہیں کیا، زمانہ طالب علمی میں ان کا نام تبسم فاطمہ تھا۔

مذکورہ شو کے علاوہ بھی تبو متعدد بار مبہم انداز میں والد کا ذکر کرتی رہی ہیں لیکن کبھی بھی انہوں نے والد کی برائی نہیں. کی اور نہ ہی ان کے حوالے سے کھل کر تفصیلات بتائیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے پہلی بار شو میں بتایا. کہ ان کے والد پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے۔

تبو نے 11 سال کی عمر میں 1982. میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا، 1990 کے بعد انہوں نے تیلگو فلموں میں کام کیا. لیکن جلد ہی انہوں نے بولی وڈ کا رخ کیا۔

تبو کا شمار 1990 سے .2000 کی ٹاپ بولی وڈ ہیروئنز میں ہوتا ہے، ان کی جوڑی اجے دیوگن کے ساتھ سراہی گئی، وہ پانچ درجن سے زائد فلموں. میں اداکاری کر چکی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.