برطاینہ کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران ایک شخص شواہد دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔ اس شخص نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کال کے دوران ان کی شادی شدہ گرل فرینڈ پر ان کے شوہر نے حملہ کیا تھا۔
اپریل 2023 میں مشرقی لندن میں 24 سالہ سوما بیگم کے شوہر. 46 سالہ امینن رحمان نے مبینہ طور پر ان کا گلا دبا کر اُنھیں قتل کر دیا اور لاش سوٹ کیس میں بند کر کے دریا میں پھینک دی تھی۔
اولڈ بیلی کی جیوری کو اس رات کے احوال کے بارے میں بتایا جا رہا تھا. جو 24 سالہ شاہین میاں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ ان کی سوما بیگم سے آن لائن دوستی ہوئی تھی۔
تاہم رحمان قتل کے اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ انھوں نے گذشتہ سال فروری کے دوران اپنی بیوی پر تشدد کرنے کے ایک الگ واقعے کی بھی تردید کی ہے. تاہم انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا. کہ انھوں نے اپنی بیوی کو قانونی اور مناسب طریقے سے دفن کرنے میں رکاوٹ پیدا کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ایک شخص کو سوٹ کیس میں بند خاتون کی لاش ان کی موت کے قریب 10 دن بعد ملی تھی۔
’قریبی اور جنسی تعلق‘
شاہین میاں نے جیوری کو اپنا بیان سناتے ہوئے آنسو بہائے۔ انھوں نے بتایا. کہ انھیں رحمان کی جانب سے ویڈیو کال موصول ہوئی. جس میں وہ سوما کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ ان کے مطابق سوما اس وقت ٹاور ہیملٹس. نامی علاقے میں. اپنی فلیٹ کے بستر پر موجود تھیں۔
عدالت کو بتایا گیا. کہ رحمان نے اس وقت متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر میاں کو بھی قتل. کرنے کی دھمکی دی تھی۔
شاہین میاں نے ایک مترجم کی مدد سے اپنے بیان میں کہا کہ ’وہ بھاگنا چاہتی تھیں اور اس نے انھیں گلے سے پکڑ لیا۔‘
شاہین میاں کہتے ہیں کہ انھوں نے ’تین بار چیخ و پکار کی آوازیں سنی‘ مگر وہ کچھ دیکھ نہ سکے۔ ان کے مطابق رحمان نے ابتدائی حملے کے بعد ویڈیو روک دی تھی۔
وہ کہتے ہیں کہ انھیں اسی رات رحمان کی جانب سے ایک دوسری ویڈیو کال موصول ہوئی جس میں انھوں نے کہا کہ ’دیکھو، میں نے اسے مار دیا اور اب آپ تیار ہو جاؤ۔‘
’میں نے دیکھا کہ سوما کے منھ سے جھاگ نکلی رہی تھی اور اس نے مجھے ویڈیو میں دکھایا اور مجھے گالیاں دیں۔‘
عدالت کو بتایا گیا کہ شاہین میاں نے دونوں ویڈیو کالز ریکارڈ کر لی تھیں۔
شاہین میاں اور سوما کی بات چیت سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر شروع ہوئی۔ دونوں میں 2021 کے دوران آن لائن تعلق قائم ہوا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ اس ’قریبی اور جنسی‘ تعلق کے قریب سات آٹھ ماہ بعد شاہین میاں کو معلوم ہوا. کہ سوما رحمان کی بیوی تھیں۔
یہ ٹرائل ابھی جاری ہے۔
X
D