پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

4
1

پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ،نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے. اسمبلی میں صوبے. کا بجٹ پیش کیا، ترقیاتی بجٹ کیلئے 842 ارب روپے اور ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر  کیا گیا ہے، مزدور کی کم از کم اجرت  32ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے تجویز کی گئی۔

تنخواہوں میں  20 سے25 فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافے کی تجویز سا،منے آئی ہے، تعلیم کے لیے 669 ارب 74 کروڑ روپے مختص کیے گئے، لائیو اسٹاک کیلئے. 9  ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے بتایا. کہ طلبہ کیلئے 10 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

مفت سولرسسٹم

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ 3 ماہ کی قلیل مدت میں پہلے آئی ٹی سٹی. کی بنیاد لاہور میں رکھ دی گئی ہے، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں. کو مفت سولرسسٹم فراہم کریں گے، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کسان دوست پیکیج متعارف کروا رہے ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ 2. ارب کی لاگت سے لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے، دیہی علاقوں میں کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لیے. آسان اقساط پر قرضے دیے جا رہے ہیں، اپوزیشن س.ے درخواست ہے. اس بجٹ کو تحمل سے سنیں، مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام. کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ہر غریب کو گھر فراہم کر رہے ہیں۔

3 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.