باغ آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9جوان شہید اور 4زخمی ہوگئے۔زخمی طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل ،شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک۔ فوج کی گاڑی معمول کی ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر شجاع آباد نالے جا گری۔
ضلع باغ کے ایک اعلیٰ انتظامی افسر کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تین سے چار بجے کے درمیان پیش آیا۔ جب گاڑٰ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد اور پولیس اور عسکری حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اور لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام زخموں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ اور نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرز اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔
امدادی کارروائیوں میں شامل ایک پولیس اہلکار نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ٹرک 150 سے 200 میٹر گہری کھائی میں گرا اور بری طرح تباہ ہو گیا۔
حادثے کا شکار ہونيوالی گاڑی
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے عسکری حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک نے باغ کے قریب منگ بجری کے مقام پر جانا تھا تاہم منزل سے 12 کلو میٹر پہلے شجاع آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا۔
عسکری عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ ٹرک پر ڈرائیور سمیت 13 فوجی اہلکار سوار تھے۔ جن میں سے 7 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو کی موت راولاکوٹ کے ملٹری ہسپتال میں ہوئی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم۔ سردار تنویر الیاس حادثے میں فوجی اہلکاروں کی موت پر گہرے افسوس اکا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے۔ فوجی ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔