قومی کرکٹ ٹیم کی امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹریننگ سیشن کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں مبینہ طور پر کپتان بابر اعظم ساتھی. کرکٹر اعظم خان کی جسامت پر جملے کستے سنائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اگرچہ بابر اعظم کی جانب سے کہے گئے. الفاظ واضح طور. پر سنائی نہیں دیتے لیکن یہ واضح ہوتا ہے. کہ وہ ساتھی کرکٹر کی جسامت پر طنز کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ کپتان اعظم خان کو گینڈا کہ رہے ہیں جب کہ بعض نے دعویٰ کیا. کہ وہ گینڈا نہیں بلکہ کینڈا یا کندھا کہ رہے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں ہی بابر اعظم. پنجابی انداز میں اعظم خان کے حوالے سے کچھ کہتے سنائی دیتے ہیں، جس متعلق زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا قرار دیتے ہوئے. کہا کہ گینڈا اب تک سیدھا نہ ہویا کہا۔
جب کہ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم نے اعظم خان کو مخاطب ہوتے ہوئے. کہا ہے کہ ان کا کینڈا یا کندھا اب تک سیدھا نہ ہویا ہے کہا۔
صارفین بابر اعظم کی جانب سے کہے گئے الفاظ پر منقسم دکھائی دیے، تاہم دونوں صورتوں میں ان کی جانب سے بابر اعظم کی جسامت پر طنز کی گئی۔
پاکستان سمیت بھارت میں عام طور پر گینڈا لفظ کسی بھی موٹے شخص کی توہین کرنے کے لیے. استعمال کیا جاتا ہے جب کہ. بعض صارفین کا دعویٰ تھا کہ کینڈا کا لفظ پنجابی ہے، جس کا مفہوم کندھا یا کاندھا سے لیا جاتا ہے۔