پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جمعرات کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کی بلکہ وہ ٹیم سے قبل تنہا ہی پریکٹس کرنے پہنچ گئے۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنی مہم کا آغاز 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
میچ کےلیے پشاور کی ٹیم دو روز سے تیاریاں کر رہی ہے۔ جبکہ کراچی کنگز نے بھی آج تیاریوں کا آغاز کردیا۔
جمعرات کو دونوں ٹیموں کو ایک ساتھ شام میں پریکٹس سیشن کرنا تھا۔ تاہم ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتھیوں سے قبل دوپہر میں ہی پریکٹس کے لیے پہنچ گئے۔
بابر اعظم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کافی دیر بیٹنگ پریکٹس کی تاہم شام کو ٹیم کے ساتھ وہ موجود نہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم شام کی فلائٹ سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ جہاں وہ جمعہ کو ساتھی کرکٹرز شاداب خان کے ولیمے میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنی پریکٹس روٹین نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے فلائٹ سے قبل وقت نکال کر بھرپور ٹریننگ کی۔
Looking at this article, I miss the time when I didn’t wear a mask. baccaratcommunity Hopefully this corona will end soon. My blog is a blog that mainly posts pictures of daily life before Corona and landscapes at that time. If you want to remember that time again, please visit us.