اہلیہ پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے ٹی وی اینکر اشفاق اسحٰق ستی نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تین شادیاں کیوں کیں؟
اشفاق اسحٰق ستی پر 28 جنوری کو اہلیہ نومائیکا نے بدترین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا. کہ شوہر نے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔
نومائیکا نے شوہر کے خلاف ناظم آباد تھانے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کروادی تھی، جس کے بعد اینکر نے قبل از وقت گرفتاری ضمانت حاصل کرلی تھی۔
بعد ازاں اینکر نے اہلیہ کے الزامات کو مسترد بھی کیا تھا. اور اب انہوں نے تین شادیاں کرنے کے معاملے پر بھی وضاحت کردی۔
اشفاق اسحٰق نے نیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے. بتایا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی. اور انہیں پہلی شادی سے تین بچے تھے، جنہیں سنبھالنے کے لیے. انہیں دوسری شادی کرنی پڑی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری اہلیہ نومائیکا نے پہلے. بچوں کی ذمہ داری لینے کی بات کی لیکن بعد ازاں مکر گئیں۔
ان کے مطابق نومائیکا سے انہوں نے ساڑھے تین سال قبل شادی کی اور ان سے ایک دو سالہ بیٹا بھی ہے اور شادی کے بعد انہوں نے پہلی بیوی کے بچوں کو سنبھالنے سے انکار کیا تو انہیں تیسری شادی کرنی پڑی۔
تیسری شادی
اشفاق اسحٰق ستی کے مطابق انہوں نے تیسری شادی ساتھی اینکر سے کی اور ان سے بھی انہیں ڈیڑھ سال کا بیٹا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تیسری شادی انہوں نے پہلی اہلیہ کے بچوں کو سنبھالنے کے لیے. کی لیکن جیسے ہی انہوں نے تیسری شادی کی تو نومائیکا نے پھر سے بچوں کی ذمہ داری لینے. کی بات کی لیکن اس باوجود وہ بچوں کے معاملے پر مسائل کرتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں دونوں بیویوں سے بیٹے ہیں اور اگر وہ بیوی پر تشدد کرنے والے ہوتے تو نومائیکا ساڑھے تین سال تک ان کے ساتھ زندگی نہ گزارتیں اور پہلے ہی ان کے تشدد کی باتیں آ چکی ہوتیں۔
اینکر نے اہلیہ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا. کہ ان کی اہلیہ نومائیکا کی ذہنی حالت اچھی. نہیں ہے، وہ خود کو نقصان پہنچانے اور خود پر تشدد. کرنے کے واقعات پہلے بھی کر چکی ہیں۔
انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ نیوز اینکر رابعہ انعم اور سماجی رہنما جبران ناصر براہ راست ان کے معاملے پر شامل ہیں، جس کی وجہ سے پولیس ان کی شکایت پر مقدمہ بھی دائر نہیں کر رہی۔
انہوں نے بتایا کہ رابعہ انعم اور جبران ناصر کو سمجھنا چاہئیے. کہ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں، اہلیہ اور ان کے تنازع کا معاملہ خاندانی تھا، جسے بڑھا چڑھا کر کچھ اور کرکے پیش کیا گیا۔