امریکا میں سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھ لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام پریشان مسافروں کو پُرسکون کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر رکھی گئی. بلی کی عمر 14 سال ہے. اور اسے نوکری پائلٹ کا یونیفارم اور کیپ پہنا کر اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ’ویگ بریگیڈ‘ نامی پروگرام پہلی بار 2013 میں کیلی فورنیا کے ہوائی اڈے پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پریشان مسافروں کی مدد کے لیے. جانوروں کو استعمال کرنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام کتوں تک محدود تھا. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کی گئی اور اس میں تربیت یافتہ بلیوں اور خرگوشوں کو بھی شامل کیا گیا۔