امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکوبا ڈائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایک 15 فٹ لمبی شارک سے گہری دوستی ہے اور اس دوستی کو اب لگ بھگ 23 برس ہوگئے ہیں۔
جم ابرنیتھی نامی اس اسکوبا ڈائیور کا کہنا ہے کہ اس نے شارک کا نام ’ایما‘ رکھا ہے۔ جم ابرنیتھی کے مطابق ایما اسکے لیے. ایک قوی الجثہ اور خطرناک شکار کرنے والی مچھلی کے بجائے بالکل ایک کھیلنے والے کتے جیسی ہے۔
جم ابرنیتھی اور ایما کی پہلی ملاقات یا مڈ بھیڑ 2001 میں اس وقت ہوئی. جب وہ ایک فشنگ ہک کو اسکے منہ. سے نکالنے سمندر کے اندر گیا تھا، اسکے بعد سے اب یہ دونوں ایکدوسرے کے لیے. جزو لاینفک بن چکے ہیں۔
جب بھی بھاماس کے ٹائیگر بیچ کے سمندر میں جم پانی کے اندر جاتا ہے. تو ایما اسکے قریب آجاتی ہے اور اپنا سر اسکے سر سے رگڑتی ہے. جو کہ جم سے قربت اور دوستی کی علامت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہ رویہ نہیں جس کی زیادہ تر لوگوں کو کسی پندرہ فٹ لمبی ٹائیگر شارک سے توقع ہو .جو با آسانی کسی انسان کو چیر پھاڑ کر رکھ دے۔
یہی ایما اور جم کی دوستی کی علامت ہے. اور جس پر جم آجکل ایما کو مکمل پوسٹر گرل ثابت کرنے کے مشن پر ہے تاکہ لوگوں کا شارک کے بارے تصور تبدیل کیا جاسکے۔