پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کی ہونے والی دلہنیا کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے خوبصورت جوڑے کا چرچا ہو رہا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل تصاویر میں ناروے سے تعلق رکھنے والی امام کی انمول کو معروف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے حسین جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گو کہ موقع مہندی کا تھا. مگر روایتی رنگوں جیسے زرد، پیلے، نارنجی یا سبز سے ہٹ کر انمول محمود نے گہرے سُرخ کے ساتھ مسٹرڈ اور جامنی امتزاج کے غرارے کا انتخاب کیا۔
ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے اپنے اس خوبصورت جوڑے میں ملبوس کھلاڑی امام الحق کی ہونے والی دلہنیا کی پہلی تصویری جھلک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی۔
نمائندہ جنگ کی جانب سے ڈیزائنر کے نمائندے سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے. کہ انمول محمود کے اس جاذبِ نظر جوڑے کی قیمت پاکستانی مالیت میں 16 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی. کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی. تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی۔
کھلاڑی کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے، جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے. جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ. 26 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔
امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی انمول محمود سے ہو رہی ہے۔