ناظرین میں جب انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، انڈیا کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ہوں، اس کے ساتھ بالی وڈ کے سٹار ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سوناک ہوں اور پھر آپ کے بیٹ کا جادو چل رہا ہو تو سمجھیں کہ یہ کوئی خواب ہے۔
لیکن گذشتہ رات یہ خواب نہیں حقیقت تھا جب انڈیا کے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کی ٹیم کو ان کی ہی زبان ’بیز بال‘ میں جواب دیا۔
ابھیشیک شرما نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کی شاندار فتح میں 135 رنز بنا کر انگلینڈ کی باؤلنگ کو بے دردی سے تباہ کیا. اور یہ کھلاڑی سے لیجنڈ بننے کا ان کا سفر نظر آتا ہے۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ اس قسم کا حملہ تھا جو ان کے سرپرست اور سابق کرکٹر یوراج سنگھ کبھی کیا کرتے تھے۔ کوئی انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ اس کی بابت پوچھ سکتا ہے۔
ابھیشیک نے میچ کے بعد کہا: ’میں ہمیشہ سے چاہتا تھا. کہ میں 15 یا 20 اوورز تک بیٹنگ کروں۔ 54 گیندوں کی اننگز میں انھوں 13 چھکے لگائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔‘
’آج میرا دن تھا‘
ابھیشیک ابھی اپنا بیٹ اٹھائے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں میدان سے باہر نکل رہے تھے. اور ناظرین ان کی تحسین میں نعرہ لگا رہے تھے کہ یوراج نے اپنا فیصلہ سنایا۔
یوراج نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’میں تمہیں ایسے دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے تم پر فخر ہے۔‘
ابھیشیک بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج کے ساتھ اس وقت سے ہیں. جب یوراج اپنے کریئر کے اختتام پر تھے جبکہ ابھیشیک شروع کر رہے تھے۔
یہ رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا گیا اور یوراج ایک طرح سے ابھیشیک کے مینٹور بن گئے۔ سوشل میڈیا پر ابھیشیک کے ساتھ ساتھ یوراج بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں. اور لوگ دونوں کی تعریف میں رطب اللسان نظر آتے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے خصوصی کمنٹیٹر پرکاش واکانکر نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا: ’ان کی لمبی بیک لفٹ اور بلے کا بہاؤ یوراج سنگھ کی بہت یاد دلاتا ہے۔‘
ان کے مطابق ’یووی ابھیشیک میں اپنے ادھورا کریئر کی جھلک دیکھتے ہیں. جسے مختصر کر دیا گیا تھا۔‘
پچھلے سال ابھیشیک کی 24 ویں سالگرہ پر یوراج نے انسٹاگرام پر نیٹ پریکٹس کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ یوراج کو دیکھتے ہوئے، ابھیشیک نے سٹریٹ چھکا لگایا۔
یہ وہ شاٹ تھا جو رات وانکھیڑے میں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف بار بار کھیلا اور برائیڈن کارس اس کا خصوصی نشانہ نظر آئے۔
ابھیشیک نے کہا کہ ‘یہ وہ خاص شاٹ تھا. جس کا ذکر یوراج نے پہلے کیا تھا، اس لیے وہ شاٹس سے خوش تھے۔’
اعدادوشمار میں ابھیشیک کا دن
ابھیشیک نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شبمن گل کے 126 کے ریکارڈ کو توڑ کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں انڈیا کا سب سے بڑا سکور بنایا۔
یہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے میچ میں چھٹا سب سے زیادہ انفرادی ٹی ٹوئنٹی سکور تھا۔
ان کی نصف سنچری 17 گیندوں پر بنائی گئی، جو 2007 میں انگلینڈ کے خلاف یوراج کی 12 گیندوں پر نصف سنچری کے بعد کسی بھی انڈین بلے باز کے لیے دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔
انھوں نے 37 گیندوں پر سنچری بنائی جو کہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان میچ میں تیسری تیز ترین سنچری ہے۔ اس فارمیٹ میں روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی ہیں۔
انھوں نے 13 چھکے لگائے. جو کہ ایک ٹی 20 میں کسی انڈین بلے باز کا ریکارڈ ہے۔