ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی امریکہ حوالگی کے خلاف اپیل ہار گئے

ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی
ابراج گروپ کے بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹیو عارف نقوی مئی 2013 کو کیپ ٹاؤن انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں افریقہ کے بارے میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے دوسرے دن تقریر کر رہے ہیں

بند ہونے والی پرائیویٹ ایکویٹی کمپنی ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی بدھ کو دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے لندن سے امریکہ حوالگی چیلنج کرنے والا مقدمہ بھی ہار گئے۔

مقدمہ ہارنے کے بعد ایک وقت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے سرمایہ کار گروپ کے بانی کو امریکہ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی استغاثہ نے الزام لگایا۔ کہ پاکستانی تاجر عارف نقوی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سمیت امریکی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کی سازش میں ملوث رہے ہیں۔

الزامات سے انکار

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عارف نقوی پبلک ریلیشنز فرم کے ذریعے ان الزامات سے انکار کر چکے ہیں۔

برطانوی جج جوناتھن سوئفٹ نے بدھ کو عارف نقوی کو ان کی امریکہ حوالگی کی 2021 کے مقدمے کے فیصلے کا عدالتی جائزہ لینے کی درخواست مسترد کر دی۔

عارف نقوی کے وکیل ایڈورڈ فٹزجیرالڈ نے ایک روز قبل لندن کی ہائی کورٹ کو بتایا تھا۔ کہ ان کے مؤکل کو ممکنہ طور پر نیو جرسی کی جیل میں پرتشدد مجرموں کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔

فٹزجیرالڈ نے دلیل دی کہ عارف نقوی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔ اور حوالگی کی صورت میں ان کو خودکشی کا ’حقیقی خطرہ‘ لاحق ہے۔

تاہم امریکی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکلا نے کہا۔ کہ عارف نقوی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ کہ استغاثہ مقدمے کی سماعت سے قبل ضمانت کی مخالفت نہیں کرے گا۔

امریکی حکومت کے سرکاری وکیل مارک سمرز نے عدالتی فائلنگ میں کہا کہ عارف نقوی کے مقدمے کے امریکی ڈسٹرکٹ جج لیوس کپلان ہیں۔ جنہوں نے ایف ٹی ایکس کے بانی سیم بینک مین فرائیڈ کی بھی ضمانت کی منظوری دی تھی۔ جو ’مضبوط اشارہ‘ ہے۔ کہ نقوی کو ضمانت مل جائے گی۔

حوالگی کی منظوری

برطانوی جج سوئفٹ نے بدھ کو جاری فیصلے میں کہا۔ کہ عارف نقوی کی حوالگی کی منظوری کے 2021 کے فیصلے کے بعد سے جیل کے حالات میں کوئی ’مادی تبدیلی‘ نہیں آئی ہے۔

جج نے یہ بھی کہا کہ اگر عارف نقوی کو جیل میں رکھا گیا۔ تو ان کی خودکشی کے ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے مناسب انتظام کیا جا سکتا ہے۔

عارف نقوی کے وکیل نے فوری طور پر اس فیصلے پر تبصرہ کرنے کی روئٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

عارف نقوی دبئی میں قائم ابراج کے بانی تھے۔

یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے الزام لگایا ہے کہ عارف نقوی اور ان کی فرم نے ابراج گروتھ مارکیٹس ہیلتھ فنڈ کے لیے رقم اکٹھی کی جنہوں نے تین سالوں میں امریکی خیراتی اداروں اور دیگر امریکی سرمایہ کاروں سے 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم جمع کی۔

امریکی استغاثہ نے سابق ایگزیکٹو پر مالیاتی بحران کے دوران فنڈز کی پوزیشن کے حوالے سے سچ چھپانے کا الزام بھی عائد کیا۔ جب کہ لاکھوں ڈالرز ان کے اپنے ہی خاندان کو چوری چھپے منتقل کیے گئے۔

سال 2002 میں قائم ہونے والا ابراج گروپ سرمایہ کاری کے لیے دنیا کے سب سے با اثر اور ابھرتے ہوئے اداروں میں سے ایک بن گیا تھا۔ لیکن مختلف سرمایہ کاروں، جن میں ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ بھی شامل تھا۔ کی جانب سے ہیلتھ کیئر فنڈ میں مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات اس فنڈ کی بندش کا باعث بن گئی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا۔ کہ ابراج گروپ نے اپنی آمدنی کے اعداد و شمار میں اخراجات کو شامل نہیں کیا تھا۔ جس کے بعد عارف نقوی اپنی کمپنی کا اختیار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

کے الیکٹرک ابراج گروپ کی ملکیت

پاکستان میں بھی ابراج گروپ کے اثاثے موجود ہیں۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والا ادارہ کے الیکٹرک ابراج گروپ کی ملکیت ہے جب کہ اسلام آباد میں موجود ایک لیبارٹری میں بھی ابراج گروپ کے حصص موجود ہیں۔

ماضی میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر یہ انکشاف کر چکے ہیں۔ کہ عارف نقوی ایک وقت میں ان کی۔ حکومت کو بے ضابطہ مشاورت فراہم کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ عارف نقوی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کئی اجلاسوں میں بھی نظر آئے تھے۔

اور برطانیہ کی عدالت میں ایک موقع پر جج یہ بھی کہہ چکے ہیں۔ کہ ’عارف نقوی کے پاکستان میں اعلیٰ بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات ہیں جن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی شامل ہیں۔‘

پاکستان کے احتساب ادارے نیب کے مطابق عارف نقوی تحریک انصاف کو فنڈنگ بھی کر چکے ہیں۔ جب کہ امریکہ میں اس وقت ان کے خلاف کیسز چل رہے ہیں۔

سال 2018 میں فرم کے خاتمے کے وقت۔ ابراج ایک ارب ڈالر سے زائد کا مقروض تھا۔

تبصره

  1. Abends sorgt das Casino da Madeira mit seinen Spielzimmern, Shows und einer Diskothek für beste Unterhaltung.
    Sie verfügen über einen privaten Balkon, viele von ihnen mit Panoramablick
    über den Ozean, eine Kochnische, die mit Kühlschrank
    und Mikrowelle ausgestattet ist, sowie WLAN, Safe,
    LCD-Fernseher und Klimaanlage. Lassen Sie sich in den vier Restaurants und Bars mit Panoramablick verwöhnen, spielen Sie
    eine Partie auf dem Tennisplatz oder nutzen Sie
    den direkten Zugang zum Casino da Madeira inklusive Spielzimmer, Shows und Diskothek.
    Das Pestana Casino Studios ist ein Hotel in Funchal auf Madeira und befindet sich
    direkt am Kreuzfahrthafen in der Bucht von Funchal, zu Fuß nur fünf Minuten vom Stadtzentrum
    und dem Mittelpunkt des gesellschaftlichen und kulturellen Lebens entfernt.

    Nichtraucherhotel
    Dies erstreckt sich auch auf die Badezimmer-Armaturen, wo gelegentlich Probleme wie Schimmel,
    schwergängige Wasserhähne oder unzureichender Duschdruck festgestellt
    werden. Das angrenzende Casino bietet Unterhaltung, aber seine Nähe kann für einige Zimmer eine Lärmquelle
    sein. Einrichtungen & AusstattungDas Hotel bietet eine umfassende Palette an Einrichtungen,
    die zu einem abwechslungsreichen Gästeerlebnis beitragen. Seine erstklassige zentrale Lage mit Blick auf die Bucht und den Hafen wird immer wieder
    hervorgehoben und bietet einen Panoramablick und einen einfachen Fußweg zum Stadtzentrum und zu
    den Sehenswürdigkeiten. Das Hotel besticht durch seine atemberaubende
    Oscar-Niemeyer-Architektur, die von vielen Gästen als einzigartiges und unvergessliches Merkmal beschrieben wird und eine unverwechselbare Ästhetik der 1960er/70er
    Jahre bietet, die sowohl grandios als auch gut gepflegt
    ist. Imposante Empfangshalle, Rezeption,
    WLAN, Panoramarestaurant, Bars, Geschäfte, Friseur.

    References:
    https://online-spielhallen.de/robocat-casino-freispiele-ihr-umfassender-leitfaden/

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.