آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی

گاڑیاں

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت تجارت کو  5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام  نے امپورٹ پالیسی پر.  بریفنگ دی اور بتایا کہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت ہو گی. اور  5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

وزارت تجارت حکام کا کہنا تھا.کہ انفرادی یا کمرشل استعمال کیلیے. 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ مالی سال 2027 سے ہر  سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی اور  بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر  اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو  پرانی گاڑیوں. کی درآمد پر  ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دی تھی، پرانی گاڑیوں کی درآمد کے معاملے پر  ایف بی آر کی جانب سے بھی غور کیا جارہا تھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا. کہ  10 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کھولنے کی بھی تجویز ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.