5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

چوہدری

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، افواجِ پاکستان نے دہشتگردوں. سے ایک طویل جنگ لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، آپریشنز میں دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشنز. میں دہشتگردوں کے کئی بڑے نام جہنم واصل کیے گئے، آپریشنز میں 73 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو مارا گیا۔

فتنہ الخوارج

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے یومیہ 169 سے زائد آپریشن کیے جارہے ہیں، 2024ء میں 925 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، فتنہ الخوارج کے متعدد سرغنوں. کو جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے 27 افغان. دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 2 خود کش بمباروں کو حراست میں لیا گیا، 14 مطلوب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے، 383 افسران اور جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان سے. گرفتار خودکش بمباروں نے ذہن سازی کے ہوشربا انکشافات کیے، افغان سر زمین. سے فتنہ الخوارج پاکستان میں. کارروائیوں میں ملوث ہے، افغان سر زمین سے پاکستان کے خلاف مختلف نیٹ ورکس کام کر رہے ہیں، 383 افسروں اور جوانوں نے وطن کی خاطر. جانوں کی قربانی دی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.