1.7 ارب روپے مالیت کے 98 کلوگرام وزنی سونے کے ٹوائلٹ کی چوری: ’چور فقط پانچ منٹ میں ٹوائلٹ لے اڑے‘

محل

برطانیہ کی ایک عدالت میں ایک عجیب و غریب مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوروں نے بلینہیم محل سے 48 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا ٹھوس سونے کا بنا ٹوائلٹ چوری کر لیا ہے۔

اگر پاکستانی روپے میں اِس کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 1.7 ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گيا کہ چوروں نے یہ ٹوائلٹ محض پانچ منٹ کے اندر اندر چوری کیا۔

اس معاملے کی ابتدا لگ بھگ چھ برس قبل اس وقت شروع ہوئی جب ستمبر 2019 میں آکسفورڈ شائر کے ایک پُرتعیش گھر میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا اور اسی سلسلے میں ٹھوس سونے سے بنے اس ٹوائلٹ کو اس عمارت میں لگایا گیا۔ یہ ٹوائلٹ مکمل طور پر فعال تھا یعنی اسے رفع حاجت کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ ملزم مائیکل جونز. نے چوری کے الزام سے انکار کیا ہے۔ اسی طرح دیگر ملزمان یعنی 36 سالہ فریڈ ڈو اور مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ بورا گوکک نے بھی اس ٹوائلٹ کی چوری میں اپنے. کسی بھی مبینہ کردار سے انکار کیا ہے۔

آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں اس مقدمے. کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ چوری کے دوران ممکنہ طور پر وہ ٹوائلٹ ٹوٹ گیا تھا جسے دوبارہ بحال نہیں کیا جا سکا۔

دروازوں کو ہتھوڑوں

دوسری جانب استغاثہ کے وکیل جولین کرسٹوفر نے عدالت کو بتایا کہ 14 ستمبر 2019 کو علی الصبح پانچ افراد بلینہیم محل کے. بند دروازوں کو ہتھوڑوں سے توڑ کر عمارت میں داخل ہوئے۔ یہ تمام پانچ افراد دو گاڑیوں میں سوار تھے۔

عدالت کو بتایا گيا کہ دروازہ توڑنے والے. ہتھوڑے جائے وقوعہ پر ہی رہ گئے تھے۔

یہ محل یونیسکو کے عالمی ورثے کا حصہ ہے اور یہاں برطانیہ کے وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے
،جس محل سے ٹوائلٹ چوری کیا گیا وہ محل یونیسکو کے عالمی ورثے کا حصہ ہے اور یہاں برطانیہ کے وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے

جولین کرسٹوفر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ٹوائلٹ کی چوری سے تقریباً 17 گھنٹے پہلے اس کی ایک تصویر لی گئی تھی اور وہ تصویر مسٹر جونز نے اُس وقت لی تھی جب وہ ’چوری کی منصوبہ بندی کے لیے وہاں موجود تھے۔‘

مسٹر کرسٹوفر نے عدالت کو بتایا. کہ ٹوائلٹ کی چوری میں صرف پانچ منٹ لگے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ. ’اس فنی نمونے کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔ ایسا لگتا ہے کہ اسے سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور وہ کبھی نہیں مل سکے گا۔‘

چوری

عدالت کو بتایا گیا کہ اس چوری میں شامل چوتھے ملزم 40 سالہ جیمز شین تھے۔ انھوں نے اپریل 2024 میں ٹوائلٹ کی چوری اور چوری شدہ ٹوائلٹ کی منتقلی کی سازش کا اعتراف کیا تھا۔

18 قیراط سونے کا یہ ٹوائلٹ اطالوی فنکار موریزیو کیٹیلان. کی ایک نمائش کا حصہ تھا. اور اس نمائش کا عنوان ’امریکہ‘ تھا۔

اس ٹوائلٹ کا وزن 98 کلوگرام بتایا گيا ہے جبکہ اس کی 60 لاکھ ڈالر کی انشورنس یا بیمہ کروایا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس وقت یعنی ستمبر 2019 میں ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والے صرف ٹھوس سونے کی قیمت ہی 28 لاکھ پاؤنڈ تھی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان مسٹر شین، مسٹر ڈو اور مسٹر گوکک کے فونز سے دریافت ہونے والے پیغامات، وائس نوٹ اور سکرین گریبس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تینوں نے تقریباً 20 کلوگرام سونے کے لیے. 25,632 پاؤنڈ فی کلو کی قیمت کے متعلق بات چیت کی۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گيا کہ مسٹر گوکک ’ہیٹن گارڈن‘ نامی علاقے میں جیولری کی دکان چلاتے تھے. اور انھیں اس ڈیل میں ہر کلو کی فروخت پر تقریباً 3,000 پاؤنڈ کا منافع ہوا ہو گا۔

بلینہیم محل یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کا حصہ ہے. جو کہ برطانیہ کے وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی. جائے پیدائش رہی ہے۔

اس مقدمے کی سماعت ابھی جاری ہے۔

2 Comments

  1. Die wenigsten Glücksspieler schleppen sich heutzutage noch in die Spielothek,
    um Echtgeld abzuräumen. Danach steht dir dann noch der Blitz Willkommensbonus mit 100% bis zu 500€ und 100 Freispielen für ein perfektes Spielerlebnis bereit.
    In seltenen Fällen kann das Abheben vom Echtgeld eines Spielkontos in einem casino Österreich online mit Gebühren verbunden sein. Der Willkommensbonus dieser
    Spielbank ist mit 200 Euro Einzahlungsbonus war schmal bemessen, glänzt allerdings mit zusätzlichen 220 Freispielen. Mit dem 3-stufigen Willkommensbonus von 500 €
    samt 130 Freispielen und einer Menge Turnieren gibt es für
    Österreicher hier immer etwas zu erleben. Der vierstufige Willkommensbonus aus dem Hause CasinoRex
    offeriert Neukunden bis zu 1.000 € Bonus + 100 Freispiele.

    Aufgrund der neuen Regeln gilt die MGA-Lizenz nun als Übergangslizenz.
    Die maltesische Lizenz gilt bisher als eine der verlässlichsten für deutsche und österreichische Spieler.
    Nur wenige Online Casinos haben es geschafft, die Glücksspiellizenz von der Glücksspielaufsichtsbehörde in Schleswig-Holstein zu erhalten. Allerdings hängt das vom
    jeweiligen Echtgeld Online-Casino ab.
    Dabei müssen sowohl der erhaltene Bonusbetrag als auch
    die Gewinne aus den Freispielen mindestens 40-mal umgesetzt werden. Wenn du dir deinen Hexabet Willkommensbonus
    abgeholt hast, kannst du danach im Anschluss noch den sogenannten Blitz
    Willkommensbonus mit 100% bis zu 500€ und 100 Freispiele für Gates of Olympus 1000
    abholen. Der erste Hexabet Casino Willkommensbonus ist dabei das Extravaganza Willkommenspaket,
    das sich über drei Einzahlungen erstreckt und sowohl über ein 2.000€ Bonusguthaben als auch 300 Freispiele verfügt.
    Neben dem Extravaganza Willkommenspaket mit 250% bis zu 2.000€ und 300 Freispielen stehen dabei auch Reload Boni sowie tägliche Bonusangebote im
    Bereich der "täglichen Bonuskarte” bereit.

    Doch die Freispiele selbst dauern im schlechtesten Fall nur wenige Sekunden.

    References:
    https://online-spielhallen.de/irwin-casino-aktionscode-alles-was-sie-wissen-mussen/

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.