یشمیرا جان نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

یشمیرا جان آج کل ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یشمیرا جان کی ہدایت کار و اداکار یاسر نواز .کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

یاسر نواز اس وائرل ویڈیو میں یشمیرا جان کے لیے. اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’غیر‘ اداکارہ کا آخری ڈرامہ ہے کیونکہ ان کا نکاح ہو چُکا ہے۔ 

جس کے بعد یشمیرا جان ویڈیو میں یاسر نواز کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے. یہ کہتی ہیں. کہ میں اداکاری اس لیے چھوڑ رہی ہوں. کیونکہ شادی کے بعد میں بس اپنی اعلیٰ تعلیم اور گھر کی ذمے داریوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے. یہ بھی کہا کہ میری جس خاندان میں شادی ہوئی ہے. ان کی معاشی صورتِ حال بہت اچھی ہے تو مجھے کام کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.