نیورو فزیشن کا کہنا ہے کہ کمزور ذہن کو ذہین اور یادداشت کو وسیع بنانے کے لیے ’سپر فوڈ‘ کہلائی جانے والی چند غذاؤں سے مدد لی جا سکتی ہے۔
انسانی یادداشت کا صحت مند اور مضبوط رہنا بہت ضروری ہے، یہ اہم فیصلے کرنے اور خوشگوار، نجی اور کاروباری زندگی. کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. اور اچھی خبر یہ ہے. کہ کچھ سپر فوڈز کے استعمال کے ذریعے میموری (یادداشت) کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
نیورو فزیشن کے مطابق جس طرح وسیع اور مضبوط یادداشت کے لیے چند عادات اپنا لینے سے ذہن بہتر طور پر کام کرنا شروع کر دیتا ہے. اسی طرح غذا میں معمولی سی تبدیلی اور مثبت غذاؤں کے استعمال سے دماغی افعال میں زبردست بہتری لائی جا سکتی ہے۔
ماہرِ دماغی امراض کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کا کمزور ہو جانا عام بات ہے. مگر اسے طویل عمر تک بہتر بنانے کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے جس کے غیرمعمولی نتائج سامنے آتے ہیں۔
نیورو فزیشن کی جانب سے یادداشت کی بہتری کے لیے. تجویز کی جانے والے مفید غذائیں درج ذیل ہیں:
کافی کا استعمال
کافی میں پایا جانے والا جز کیفین دماغی حصوں کو بہتر بناتا ہے ۔
کیفین کے دماغ کو تیز کرنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں. جبکہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا کا مقبول ترین یہ گرم مشروب مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ مجموعی صحت کے لیے صحت بخش ثابت ہوتی ہے مگر اس میں شامل کیفین دماغ تیز کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ فلانوئیڈز نامی کیمیکل سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو کہ دوران خون کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جبکہ یہ کیمیکل کولیسٹرول کو کنٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح بھی کم کرتا ہے۔
مچھلی کا استعمال
مچھلی کا استعمال دماغ کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں۔
ماہرین کے مطابق خاص طور پر سارڈینز اور سالمن مچھلیوں میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ڈیمنشیا جیسے. دماغی مرض کا خطرہ کم کر کے توجہ مرکوز کرنے. اور یادداشت کو بہتر بناتی ہے. جبکہ یہ بڑھاپے میں دماغ کو بھی تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انڈوں کا استعمال
انڈہ ’کولائن‘ نامی ایک نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے. جو جسم میں ایسے دماغی جز ایسٹیلکولین کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، خاص طور پر ان کی زردی کا استعمال بہت. فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈوں کا استعمال مجموعی دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے. جبکہ اس میں شامل ایسٹیلکولین آپ کو چیزیں بھولنے کی عادت سے بھی نجات دلاتا ہے۔
بیریز خصوصی طور پر بلو بیری
اسٹرابری، رسبری، بلیوبیری، چیری اور سرخ اور کالے انگور یادداشت اور نظر کو تیز کرتے ہیں۔
خصوصاً بلیوبیری دماغ میں خون کا دورانیہ بڑھا کر یادداشت اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہے. اور پڑھنے والے بچوں کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔
ایک ریسرچ کے دوران جب اس میں شامل رضاکار طالب علموں کو بلیو بیری کا رس پلایا گیا. تو ان کی ذہن کی کارکردگی اور صلاحیت 11 فیصد بہتر ہو گئی، اس لیے ضروری ہے. کہ کوئی دماغی کام کرنے سے تین چار گھنٹے قبل اسٹرابری، بلیوبیری اور دیگر بیریاں کھالی جائیں۔
خشک میوے
خشک میوا جات میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور مفید چکنائیاں ہوتی ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں، خشک میوے دماغ کے لیے تمام ضروری اجزا کو موجود ہوتے ہیں، اگر روزانہ 30 گرام خشک میوے کھائے جائیں تو اس کے زبردست اثرات ہوتے ہیں۔
30 سال تک کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے. کہ جن خواتین نے ہفتے میں 5 مرتبہ خشک میوے کھائے ان میں توجہ اور کسی شے کو یاد کرنے کی صلاحیت بقایا خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
خشک میواجات میں بادام اور اخروٹ کو ضرور شامل کیا جائے. جبکہ ان کے استعمال سے وزن کم کرنے میں. بھی مدد ملتی ہے۔
تُرش پھل
کینو، نارنجی اور گریپ فروٹ میں فلیونون نامی اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں، یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو بہتر بناتے ہیں جو سوچنے اور یادداشت کا کام کرتے ہیں. اور اسی طرح ڈیمنشیا نامی مرض سے بھی بچاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں. جو دماغ کو تیز کرنے کے علاوہ کئی ذہنی امراض سے محفوظ رکھتےہیں۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک، چولائی، تیز پتا اور دیگر گہرے سبز رنگت والی سبزیوں میں انسانی مجموعی صحت سمیت ذہنی نشونما کے لیے. بھی ناگزیر معدنیات پائی جاتی ہیں، ہرے پتے والی سبزیوں میں کیلشییم، پوٹاشیم، فولیٹ، زنک اور مینگنیز بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے. جو دماغ کو افعال کو بہتر بناتا ہے۔
مختلف اقسام کے بیج
سورج مکھی، السی ، تِل اور دیگر اقسام کے بیج فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں اومیگا تھری، فائٹو کیمیکلز ، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزاء موجود ہوتے ہیں. جو انسانی دماغ کی نشوونما اور فعال میں بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔