انڈین میڈیا میں ’کنگ‘ کہلانے والے کوہلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ذہنی صحت کے حوالے سے جدوجہد کی۔
اپنی ٹیم کو بے مثال بلندیوں پر لے جانے والے 33 سالہ سابق کپتان نے اپنی شاندار بلے بازی اور جارحانہ رویے کے باعث شہرت بنائی ہے- جس سے ان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے۔
لیکن انڈین میڈیا میں ’کنگ‘ کہلانے والے کوہلی ۔کو موجودہ خراب فارم کی وجہ سے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن۔ کارکردگی کے بعد انہیں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔
بھارتی اخبار ’دا انڈین ایکسپریس‘میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کوہلی نے بتایا کہ ’ان کے کیریئر کے دباؤ نے بعض اوقات ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔‘
انہوں نے بتایا: ’میں نے ذاتی طور پر ایسے لمحات کا تجربہ کیا ہے۔ جب میں نے ایسے لوگوں کے ہجوم میں خود کو تنہا محسوس کیا جو مجھے سپورٹ اور پیار کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک ایسا احساس ہے، جس سے بہت سارے لوگ خود کو منسلک کر سکتے ہیں۔‘
بقول کوہلی: ’یہ یقینی طور پر ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اور جتنا ہم ہر وقت مضبوط رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ آپ کو توڑ سکتا ہے۔‘