ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا

میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا۔

مقررہ وقت میں پاکستان اور چین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔

سیمی فائنل کو فیصلہ کن بنانے کے لیے. دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے، پاکستان نے ابتدائی 4 پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کر دیے. جبکہ چین نے چار میں سے دو پر گول کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

چین نے دوسری بار پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے، اس قبل 2006ء کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے. کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی .کے فائنل میں پہلی بار پہنچا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.