گزشتہ سال کی نسبت اس بار پہلے 2 دن میں ریکارڈ تعداد میں حج درخواستیں جمع

حج

گزشتہ برس کی نسبت اس سال پہلے 2 دن میں حج درخواستیں جمع کرانے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 

اسلام آباد سے موصول دستاویز کے مطابق پہلے 2 دن میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 

دستاویز کے مطابق گزشتہ برس پہلے 2 دن میں 1300جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ رواں برس ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں۔ 

دستاویز کے مطابق بینکوں کو اسپانسرز شپ اسیکم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کیے جا رہے ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی۔ سرکاری اسکیم کیلئے حج درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔ 

دستاویز کے مطابق سرکاری کوٹے کی اسپانسرز شپ اسیکم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اسپانسرز شپ اسیکم کے لیے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.