ڈنمارک میں خود کار نظام کے تحت ایک روبوٹک آرم تیار کیا گیا ہے۔ جو گیس اسٹیشن پر گاڑیوں میں ری فیولنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور ایسا کرنے کے لیے اسے کسی بھی قسم کی انسانی معاونت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
اس وقت پوری دنیا میں صرف فن لینڈ میں ایک فیول اسٹیشن ایسا ہے جہاں پر آپ روبوٹ کے ذریعے اپنی کار میں ایندھن ڈلوا سکتے ہیں۔
2018 میں شروع کیے جانے والے اس منصوبے میں یہ تھرڈ جنریشن آٹو فیول روبوٹک آرم گزشتہ ایک برس سے زیادہ عرصے سے آزمائشی طور پر کام کر رہا ہے۔ اور اسکینڈے نیویائی ملک ڈنمارک کی کمپنی اسے پبلک ٹیسٹنگ کے لیے اس سال شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہی ہے۔
حالانکہ ابھی ری فیولنگ روبوٹ کے بڑے پیمانے پر شروع ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔ لیکن یہ یقین ہے۔ کہ جب یہ مکمل آزادانہ طور پر کام کرے گا۔ تو یہ نہایت ہی مفید ہونے کے ساتھ گاڑیوں کے لیے بہت سی آسانیوں کا سبب بنے گا۔