کوئٹہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کوئٹہ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر ٹرک آگیا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا، پائلٹ نے ایمرجنسی سسٹم کے تحت طیارے کو روکا۔

طیارے میں 200 کے قریب مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

رن وے پر ٹرک آجانے کی اطلاع درست نہیں

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے. کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر طیارے کے سامنے رن وے پر ٹرک آجانے کی اطلاع درست نہیں۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا. کہ کوئٹہ ایئرپورٹ تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے کے ٹیک آف میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پائلٹ نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے کو روک لیا، انجینئرز نے طیارےکا معائنہ کیا. ٹائر تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطاب کوئٹہ ایئرپورٹ پر طیارے. میں کوئی فنی خرابی نہیں ہوئی۔

تبصره

  1. slot365 link Giao diện website và ứng dụng cũng chính là điểm gây ấn tượng đặc biệt với hội viên. Nền tảng cho sử dụng màu sắc hài hòa, đơn giản nhưng khi kết hợp với nhau tạo cảm giác thu hút đặc biệt. Ngoài ra, hệ thống điều hướng, danh mục đều sắp xếp vô cùng khoa học nên dù bạn có là thành viên mới thì cũng sẽ dễ dàng tìm thấy thông tin mong muốn nhanh chóng.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.