
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے امریکہ میں پہلے توسیع شدہ کلب ورلڈ کپ میں ایک ارب ڈالر کی انعامی رقم داؤ پر لگی ہے، لیکن اس کے باوجود اس مقابلے میں کچھ نامی گرامی کھلاڑی موجود نہیں ہوں گے۔
اے ایف پی سپورٹ نے ان پانچ کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے. جو اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقابلے کے دوران سٹیڈیمز میں دکھائی نہیں دیں گے۔
لیورپول نے انگلش چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا لیکن سپین کے بارسلونا اور اٹلی کے نیپولی کی طرح، وہ کلب ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گے، کیونکہ کوالیفکیشن کا عمل پیچیدہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے. کہ مصری ونگر صلاح، جنہوں نے 29 گولوں اور 18 اسسٹ کے ساتھ پریمیئر لیگ میں ریکارڈ توڑا، اس میں شریک نہیں ہوں گے۔
ایک تھکا دینے والے سیزن کے بعد جس میں وہ آخری مہینوں میں وہ سست پڑ گئے، صلاح کو شاید گرمیوں کی چھٹی پر ہونے کا زیادہ افسوس نہ ہو۔ اس ونگر نے انسٹاگرام پر سمندر کنارے دھوپ کا مزا لیتے ہوئے. اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
تاہم یہ افسوسناک ہوگا. کہ افریقی فٹ بال کے آئکن صلاح، کپتان ورجل فان ڈائیک اور دیگر اس موقع کو کھو رہے ہیں کہ وہ اپنے چیمپئنز لیگ کے فاتحین پیریس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے خلاف دوبارہ کھیل سکیں گے۔
فلوریان ویرٹز بھی غیر حاضر ہوں گے. کیونکہ ان کی ٹیم بائر لیورکوزن نے کوالیفائی ہی نہیں کیا۔
لامین یامال
دنیا کے فٹ بال کے اس سال کے سیزن میں کسی بھی. کھلاڑی نے بارسلونا کے 17 سالہ ستارے لامین یامال سے زیادہ جوش و خروش نہیں پیدا کی۔
سپین کے ونگر نے اس سیزن اپنے کلب کے لیے. شاندار کارکردگی دکھائی ہے. اور وہ بالون ڈی اور جیتنے کے امیدواروں میں سے ایک ہیں۔
یامال کی دلکش ڈریبلنگ اور شاندار کھیلنے کی خواہش انہیں اس وقت کے دنیا کے فٹ بال میں سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک بناتی ہے۔ ان کا اکثر سابق بارسلونا. کے عظیم لیونل میسی کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے، لیکن سپین کے چیمپیئنز کی غیر موجودگی کی وجہ سے، وہ میسی کے خلاف واحد موقع کو کھو سکتے ہیں، جو انٹر مایامی کے ساتھ وہاں ہوں گے۔
بارسلونا کے رافینہ، وسطی میدان کے ماہر پیڈری اور تجربہ کار سٹرائیکر رابرٹ لیوانڈووسکی بھی یاد کیے جائیں گے۔
میسی بھی امریکہ میں اپنے. دیرینہ حریف رونالڈو کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔
ٹورنامنٹ
چالیس سالہ پرتگالی سٹرائیکر کے بارے میں خبریں ہیں. کہ وہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا راستہ تلاش کر رہے تھے۔
فیفا کے صدر جیانی انیفین ٹینو نے تجویز دی تھی کہ رونالڈو سعودی عرب کی ٹیم النصر سے کسی ایسی ٹیم میں منتقل ہو سکتے ہیں جو اس ایونٹ میں پہنچی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ’بات چیت‘ چل رہی ہے۔
پانچ بار کے بالون ڈی اور فاتح رونالڈو نے، جنہوں نے پچھلے ہفتے پرتگال کے ساتھ نیشنز لیگ جیتی، تاہم کھیل کے بعد یہ اشارہ دیا کہ وہ النصر میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔