کراچی کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت

2
1

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جمعہ کو دن میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ 

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

جواد میمن کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ رہی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں نمی زائد رہی۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.