کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

کراچی کے تمام 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ساتوں اضلاع کے مختلف مقامات سے 78 ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی سے 24، ضلع کیماڑی سے 15، ضلع جنوبی سے 14، ضلع کورنگی سے 7، ملیر سے 7، وسطی سے 6 اور غربی سے 5 نمونے لیے گئے تھے، جانچ کے بعد تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے متاثرہ پائے گئے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا. کہ کراچی میں اب تک پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا، یکم ستمبر سے قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

13 Comments

  1. I do believe all the ideas youve presented for your post They are really convincing and will certainly work Nonetheless the posts are too short for novices May just you please lengthen them a little from subsequent time Thanks for the post

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.