کراچی کے علاقے ملیر، کیماڑی، لیاری اور ضلع غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران پیر سے ہاکس بے. تاصدر اور منگھوپیر تا بنارس آزمائشی بنیاد پر پیپلزبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران ملیر تا لیاری ریڈ بس اور ملیر کے ڈی اے موڑ سے یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن. تک پنک بس سروس چلانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
شرجیل میمن کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عوام کو قابل رسائی، موثر اور سستی ٹرانسپورٹ. کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھا کر آسان سفر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
[email protected]
Uvu y6rcbbhb6bvvb
Ktm pk.