کراچی پولیس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان کل سہ فریقی سیریز کے فائنل دیکھنے کے لیے. نیشنل بینک اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کے لیے. ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سہ فریقی سیریز کا فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو کراچی میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی). نے 19 فروری سے شروع ہونے والی 8 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم. کی تزئین و آرائش کی ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق. سر شاہ سلیمان روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے جب کہ میچوں میں شرکت کرنے والے شائقین کے لیے. خصوصی پارکنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔
...
پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے
ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے آنے والے افراد حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر. (این سی سی) / چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
ملینیم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ). سے ہوتے ہوئے. اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
اسی طرح، نیوٹاؤن سے آنے والے افراد اسٹیدیم روڈ .(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے. آغا خان ہسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
ہیوی ٹریفک: ٹریفک پلان میں بتایا گیا. کہ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ٹریفک پلان
عوام سے درخواست ہے. کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کرتے ہوئے. ان ہدایات پر عمل کیں۔
مزید کہا گیا. کہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ ان پارکنگ مقام پر ہی کھڑی کریں جب کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے. ٹریفک پولیس 1915 ملائیں۔
1 مناظر: 83 پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ رش سے بچنے اور ستمبر میں کورس کے آغاز سے قبل برطانیہ […]
مناظر: 101 کراچی سمیت سندھ بھر میں انتہائی مطلوب اشتہاری و مفرور ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی۔ محکمۂ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے اینٹی. وہیکل لفٹنگ سیل کی سفارش منظور […]
1 مناظر: 135 کوئٹہ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر ٹرک آگیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ […]