کراچی میں مردہ خاتون کے ساتھ سیکس کے الزام میں ایک شخص گرفتار

1
0
کراچی

قارئین کے لیے اس تحریر میں کچھ تفصیلات باعث تکلیف ہو سکتی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی پولیس نے ایک شخص کو ’قبر میں مردہ خاتون کے ساتھ سیکس‘ کے الزام میں ایک قبرستان سے گرفتار کیا ہے۔

بدھ کو 55 سالہ خاتون کی وفات کے بعد ان کی تدفین کراچی کے علاقے کورنگی کے معصوم شاہ قبرستان میں ہوئی۔

عقیل محمد (فرضی نام) نے بی بی سی کو بتایا ہے. کہ ان کی والدہ اپنی چھوٹی بہن کی وفات کے بعد ذہنی صدمے کا شکار تھیں اور متعدد عارضوں کی وجہ سے ان کی صحت دن بدن خراب ہو رہی تھی۔

سات اگست کی صبح چار بجے اُن کی والدہ وفات پا گئیں. جس کے بعد اُسی روز شام کو ان کے گھر سے تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلے پر موجود کراچی کے معصوم شاہ قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

تاہم اگلے ہی روز پولیس کو مقامی لوگوں کی جانب سے ’لاش کی بے حرمتی‘ کی اطلاع دی گئی. جس پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا. جن کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

قبرستان
،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

بیٹے کو اطلاع ملی کہ والدہ کی قبر کے پاس لوگ جمع ہیں

عقیل محمد کی شکایت پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں اُن کا کہنا ہے کہ اسی قبرستان میں چند لوگ کسی بچے کی تدفین کے لیے آئے تھے جنھوں نے رات کو فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پکڑ لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک شخص نے اطلاع دی. کہ آپ کی والدہ کی قبر کے گرد لوگ جمع ہیں. جنھوں نے دیکھا کہ ایک شخص قبر کی پاؤں کی طرف سے مٹی اور صلیب ہٹا کر ایمرجنسی لائٹ کی مدد سے دفن شدہ لاش کی بے حرمتی کر رہا تھا۔‘

مدعی عقیل محمد کے مطابق اس دوران لوگ جمع ہو گئے. اور ملزم کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اُسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

سب انسپیکٹر سکندر جھتیال نے بتایا کہ ملزم نے پولیس کو دیے گئے. بیان میں اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی وہ ’تین خواتین کی قبر میں داخل ہوچکا ہے۔‘

پولیس کے مطابق ملزم نے کہا ہے. کہ ’تازہ پھولوں. کی خوشبو سے اس کو اندازہ ہوجاتا ہے. کہ یہ تازہ قبر ہے۔‘

تاہم عقیل محمد نے بتایا کہ پولیس نے قبر کو پوسٹ مارٹم کی وجہ سے ابھی تک بند نہیں کیا۔ ادھر کراچی کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید نے بی بی سی کو بتایا. کہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں لاش کے سیمپل لیے جائیں گے۔

سنہ 2022 میں صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں مبینہ طور پر ایک خاتون کی لاش کو قبر سے نکالنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ریپ

نیکروفیلیا کیا ہے؟

باتھ یونیورسٹی کے سینٹر فار ڈیتھ اینڈ سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جان ٹرائر نے اس طرح کے واقعات پر تحقیق کی ہے۔ اُن کے مطابق ایسے واقعات نیکروفیلیا کے زمرے میں آتے ہیں۔

نیکروفیلیا ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں ایک شخص لاش کے ساتھ سیکس کرنے میں ایک عجیب طرح کی جنسی لذت محسوس کرتا ہے۔

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر سحرش افتخار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے. کہا کہ نیکروفیلیا کا تعلق اسی نوعیت کی کئی اور بیماریوں سے بھی ہے۔ ’اس میں معمول کی جنسی خواہش کے برعکس غیر فطری خواہش پیدا ہوتی ہے اور کچھ لوگوں میں یہ انتہائی غیر معمولی سطح پر پہنچ جاتی ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’نیکروفیلیا کے شکار افراد اپنی زندگی میں کسی بھی معاملے میں انکار. کو یا تو پسند نہیں کرتے اور یا انھیں اس بات کا خوف ہوتا ہے. کہ کوئی اُن کی بات یا خواہش کو رد نہ کر دے۔

’ایسے افراد کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں. حتیٰ کہ ان میں کسی بھی چیز کا خوف نہیں ہوتا۔‘

ڈاکٹر سحرش نے کہا کہ جب ایک فرد جنسی خواہش کے حصول کے لیے مردہ خواتین کو بھی شکار بنا لیتے ہیں تو یہاں یہی وجہ ہوتی ہے کہ انھیں ’انکار یا شکایت کا خوف نہیں ہوتا‘ کیونکہ مردہ خاتون جنسی عمل سے انکار کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

بعض نفسیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے. کہ نیکروفیلیا کے بعض لوگ اکثر ایسی جگہوں پر ملازمت کرتے ہیں جہاں اُن کی رسائی لاشوں تک با آسانی ہوجاتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.