مستقبل کی پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ نے ایلون مسک کی کپمنیوں اسپیس ایکس اور ایکس کے بارے میں ایک بڑی پیش گوئی کر دی۔
اس سیریز کے 35 ویں سیزن کی حالیہ قسط کی کہانی مسٹر برنز پر مرکوز ہے. جو کالج چھوڑنے والی پرسیفون نامی ایک نوجوان سی ای او سے محبت کرتا ہے. اور اس کے لیے. مشہور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) خریدتا ہے۔
کہانی کچھ یوں ہے. کہ مسٹر برنز اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں. کہ میں نے اس ویب سائٹ کو کافی اچھی سودے بازی سے خریدا ہے کیونکہ اس کے پچھلے مالک کو اس ویب سائٹ کو اپنا خود سے چلنے والا. ایک مارس راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن. سے ٹکرا جانے کے بعد فروخت کرنا پڑا ہے۔
اس سے قبل کارٹوں سیریز ’دی سمپسنز‘ میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بارے میں بھی پیشگوئی کی گئی تھی. جو سچ ثابت ہوئی۔
اب ’دی سمپسنز‘ میں اسپیس ایکس اور ایکس کے بارے میں یہ نئی باتیں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرتے ہوئے. ایلون مسک کے مستقبل کے منصوبوں اور کارٹون سیریز میں سامنے آنے والی پیش گوئیوں میں مماثلت تلاش کرنا شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے 2022ء میں ٹوئٹر. کافی بھاؤ تاؤ کے. بعد 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔