ڈیبیو کرنے والے ابرار کے 7 شکار، انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں پر 107 رنز

ابرار احمد

پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان اسپنر ابرار احمد کی جادوئی باؤلنگ کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 281 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ڈیبو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے مہمان ٹیم کے ارادوں کو دھچکا پہنچایا۔

انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز کو ایک مرتبہ پھر ۔پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو کھیلنے میں کوئی۔ مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم پہلا میچ کھیلنے والے اسپنر ابرار احمد کو باؤلنگ کے لیے لے کر آئے۔ جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں زیک کرالی کو چلتا کردیا۔

اس مرحلے پر بین ڈکٹ کا ساتھ دینے اولی پوپ آئے۔ اور دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 61 گیندوں پر 79 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

ریویو پر آؤٹ

بین ڈکٹ اسپنر ابرار کے اوور میں آؤٹ ہونے سے بال بال بچے لیکن اسی اوور۔ میں دوبارہ ان کے خلاف ایل ڈبلیو کی اپیل ہوئی اور اس مرتبہ وہ ریویو پر آؤٹ قرار دیے گئے۔ انہوں نے 63 رنز بنائے۔

جو روٹ کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور نوجوان اسپنر کی خوبصورت لیگ اسپن پر وہ بھی آؤٹ قرار پائے۔

اولی پوپ نے بھی نصف سنچری اسکور کی لیکن ابرار کی گھومتی ہوئی گیندوں کا ان کے پاس بھی کوئی جواب نہ تھا اور وہ ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں انہیں کیچ دے بیٹھے۔

کھانے کے وقفے سے قبل انگلینڈ۔ کو اس وقت پانچواں نقصان اٹھانا پڑا۔ جب ابرار کی گیند پر ہیری بروک اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور محمد نواز نے ان کا کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔

جب میچ کے پہلے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔

وقفے کے بعد بھی ابرار کی عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اور انہوں۔ نے پہلے 228 کے مجموعی پر 30 رنز بنانے والے کپتان بین اسٹوکس اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں 31 رنز بنانے والے وِل جیکس کو بھی چلتا کردیا۔

انگلینڈ کے آخری تین کھلاڑی زاہد محمود کا شکار بنے۔ اور یوں مہمان ٹیم 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ابرار احمد نے 7 وکٹوں کے عوض 114 رنز دیے جبکہ زاہد محمود نے 63 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

4 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.