چینی حکومت کی جانب سے متعدد کوششوں کے باوجود بھی چین میں شادیوں کی شرح میں اضافہ نہیں ہو سکا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ سال شادیوں کی شرح میں 2023ء کے مقابلے میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
چین کی وزارتِ شہری امور کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 6.1 ملین سے زیادہ جوڑوں نے شادی کے لیے رجسٹریشن کروائی جبکہ 2023ء میں شادی کے لیے. رجسٹریشن کروانے والے جوڑوں کی تعداد 7.68 ملین تھی۔
...
رپورٹ کے مطابق پچھلے طویل عرصے سے. شادی اور بچوں کی شرحِ پیدائش میں کمی کی وجہ یہ. بتائی جا رہی ہے کہ چین میں بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم بہت زیادہ مہنگی ہے۔
پچھلے کچھ سال معاشی ترقی کی تیز رفتاری نے یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کر لینے والے افراد کے لیے کام تلاش کرنا مشکل بنا دیا ہے. اور جن کے پاس ملازمتیں ہیں اُنہیں ہر وقت اپنی ملازمتیں کھونے کا ڈر لگا رہتا ہے۔
چین دنیا کی دوسری بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے. لیکن اس کے باوجود بھی چینی حکام کے لیے ملک میں شادی اور بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی ایک تشویش ناک بات ہے. کیونکہ چین کی موجودہ آبادی اب بہت تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے۔
0 0 بندرگاہی شہر گوادر میں سیکڑوں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر قیادت جاری دھرنے میں شامل ہوگئے جو کہ اتوار کو 18ویں روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین نے ایک […]
0 0 چین کے شہر ژیامن میں رہنے والی دو بچوں کی 36 سالہ والدہ ژاؤ ژو کہتی ہیں کہ ’ہمارے پاس ہر سال بمشکل ہی کُچھ پیسے بچ پاتے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث میں […]
1 0 ہمارے ملک کے میڈیا پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق بے شمار خبریں سننے میں آتی ہیں۔ جن میں ہمیں سی پیک کے فوائد بتانے کہ بعد چین اور ہماری ہمالیہ […]
تبصره
you’ve a fantastic weblog right here! would you prefer to make some invite posts on my blog?
you’ve a fantastic weblog right here! would you prefer to make some invite posts on my blog?