پی ایس ایل 10: بابر اعظم، شاہین آفریدی پلیٹینم میں برقرار؛ ملتان سلطانز نے رضوان کو ریلیز کر دیا

💬0

ملتان سلطانز واحد ٹیم؛ کسی بھی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا، سیا لکوٹ سٹالینز اور حیدرآباد 7 فروری تک ریٹینشن کا اعلان کریں گے

لاہور — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کی تیاریاں عروج پر ہیں. جہاں موجودہ چھ ٹیموں نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو ریٹین کر لیا ہے۔ بابر اعظم (پشاور زلمی)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور حسن علی (کراچی کنگز) کو اپنی اپنی ٹیموں نے پلےٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

ملتان سلطانز واحد ٹیم ہے جس نے کوئی بھی کھلاڑی ریٹین نہیں کیا، حتیٰ کہ کپتان محمد رضوان کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سلطانز اب مکمل. طور پر نیا اسکواڈ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

پرانی ٹیم

پی ایس ایل کی چھ پرانی ٹیموں میں سے پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے چار چار کھلاڑی ریٹین کیے ہیں. جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی (پلےٹینم) کے علاوہ عبداللہ شفیق (ڈائمنڈ)، سکیندر رضا. (گولڈ) اور محمد نعیم (سلور) کو ریٹین کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنرز پر توجہ دیتے ہوئے. ابرار احمد (پلےٹینم)، عثمان طارق (ڈائمنڈ)، حسن نواز (گولڈ) اور شمائل حسین (ایمرجنگ) کو منتخب کیا۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم (پلےٹینم) کے ساتھ سفیان مقیم (ڈائمنڈ)، عبدالصمد (گولڈ) اور علی رضا (ایمرجنگ) کو رکھا ہے۔

کیٹیگری

کراچی کنگز نے حسن علی (پلےٹینم)، عباس آفریدی (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ (گولڈ) اور سعد بیگ. (ایمرجنگ) کو ریٹین کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان (پلےٹینم)، سلمان ارشاد (گولڈ) اور اینڈریز گوس (سلور) کو برقرار رکھا، جبکہ پلےٹینم یا ایمرجنگ کیٹیگری میں کوئی ریٹینشن نہیں کی۔

نئی ٹیمیں سیالکوٹ سٹالینز اور حیدرآباد اپنی ریٹینشنز 7 فروری تک مکمل کریں گی۔ پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا کھلاڑیوں کا آکشن 11 فروری کو ہوگا، جہاں ٹیمیں باقی اسکواڈ مکمل کریں گی۔

ہر ٹیم کا آکشن پرس 45 کروڑ روپے (تقریباً 1.6 ملین ڈالر) ہے. جو 50.5 کروڑ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے. ٹیمیں 16 سے 20 کھلاڑی سائن کر سکتی ہیں، جن میں 5 سے 7 غیر ملکی اور کم از کم ایک 23 سال سے کم عمر کا مقامی کھلاڑی شامل ہوگا جو اب تک پی ایس ایل نہیں کھیلا۔

تمام ریٹینڈ اور آکشن میں منتخب کھلاڑیوں کو دو سالہ معاہدہ ملے گا. یہ تبدیلیاں پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور مقابلہ آمیز .بنانے کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.