پی آئی اے کی ایک اور خاتون میزبان کا کینیڈا میں ’لاپتا‘ ہونے کا انکشاف

1
1

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک اور خاتون میزبان کا کینیڈا میں مبینہ لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مریم رضا نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھیں، مریم رضا کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے 784 پر فرائض انجام دینے تھے، مریم رضا کے لاپتہ ہونے کا معاملہ واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مریم رضا کے کمرے میں لٹکے ہوئے یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے. پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال پی آئی اے کی 2 خواتین سمیت مبینہ لاپتہ ہو جانے. والے میزبانوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، مبینہ لاپتہ ہو جانے کی روک تھام کرنے کے لیے. ٹورنٹو کی پروازوں پر. تعینات فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس اسٹیشن مینیجر کی پاس جمع کر لیے جاتے ہیں مگر پاسپورٹس جمع کر لینے. کی پالیسی بھی میزبانوں کے سلپ ہونے کے واقعات. کی روک تھام کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

کینیڈا میں غائب

فلائٹ میزبانوں کے مبینہ لاہپتہ ہو جانے کا بنیادی اسباب قومی. ایئر لائنز میں کم تنخواہ اور ملازمت کا محفوظ مستقبل نہ ہونا ہے۔

گزشتہ سال بھی اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے). کی پرواز ٹورنٹو لینڈ کرنے کے فوراً بعد 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں غائب ہو گئے تھے جس کے بعد پی آئی اے عملے کے ’غائب‘ ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح اس سے گزشتہ سال بھی عملے کے 4 اراکین سلپ ہو گئے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.