فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایئرپورٹ کے اندر 18 سال تک رہائش اختیار کرنے والا ایرانی شہری چل بسا۔
بی بی سی کی رپورٹ۔ کے مطابق مہران کریمی نصیری نے سفارتی معاملات میں الجھنے کے بعد روزی چارلس ڈیگال ایئرپورٹ۔ میں چھوٹی سی جگہ پر 1988 میں اپنا گھر بنالیا تھا۔
مہران کریمی کی کہانی سے متاثر ہو کر 2004 میں فلم ‘ٹرمینل’ بنائی گئی، جس میں مرکزی کردار ٹام ہانکس نے ادا کیا تھا۔
ایئرپورٹ حکام نے اے ایف پی کو بتایا۔ کہ آخر کار مہران کریمی نصیری کو فرانس میں رہنے کی اجازت دی گئی۔ لیکن وہ چند ہفتے قبل واپس ایئر پورٹ آ گئے تھے۔ جہاں وہ انتقال کر گئے۔
1945 میں ایران کے صوبے خوزستان میں پیدا ہونے والے مہران کریمی نصیری نے پہلے اپنی والدہ کی تلاش میں یورپ کا سفر کیا تھا۔
انہوں نے کچھ عرصہ بلیجیم میں گزارا۔ امیگریشن کی۔ درست دستاویزات نہ ہونے کے سبب انہیں برطانیہ، نیدرلینڈرز اور جرمنی سے بے دخل کر دیا گیا، جس کے بعد وہ فرانس گئے اور ایئرپورٹ کے 2 ایف ٹرمینل کو اپنا مسکن بنا لیا۔
رپورٹ کے مطابق جس بینچ پر وہ لیٹتے تھے، اس کے ارد گرد ٹرالیاں اور دیگر ساز و سامان تھا جو انہوں نے جمع کیا تھا، انہوں نے اپنے دن اپنی زندگی کے بارے میں لکھنے، کتابیں اور اخبار پڑھ کر گزارے۔
ٹرمینل فلم
ان کی کہانی کو عالمی میڈیا اور ٹرمینل فلم کے ڈائریکٹر اسٹیفن اسپیل برگ کی توجہ حاصل ہوئی۔
لی پریسین کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ فلم دیکھ کر اس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کی بڑی تعداد مہران کریمی نصیری سے بات کرنے چلی آئی اور ایک وقت پر وہ ایک دن میں 6 انٹرویو دیتے تھے، مہران کریمی خود کو ‘سر الفریڈ’ کہتے تھے۔
فرانس کے اخبار لبریشن نے رپورٹ کیا کہ 1999 میں۔ فرانس کی جانب سے مہاجرین کا درجہ دینے کے باوجود وہ ایئر پورٹ پر 2006 تک مقیم رہے۔ جب انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا وقت ہوسٹل میں ان پیسوں سے گزارا جو انہوں نے فلم کی وجہ سے ملے تھے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل مہران کریمی نصیری ایئرپورٹ پر واپس آ گئے تھے۔ جہاں ان کا انتقال ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سے کئی ہزاروں یورو کرنسی ملی