پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان اے نے ویسٹ انڈیز اے کو 12 رنز سے ہرا دیا

4
0

سہ فریقی ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اے نے ویسٹ انڈیز اے کو 12 رنز سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ویمن اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنائے۔ سدرا نواز نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمیمہ سہیل نے 27 رنز بنائے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رشادا ولیمز 21 اور چیری این فریزر 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

حمنہ بلال نے تین اور عمیمہ سہیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سدرا نواز پلئیر آف دی میچ قرار پائیں ۔ 

ہفتے کو ویسٹ انڈیز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ مد مقابل ہوں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.