پولیس افسر اندھے قتل کا مرکزی کردار نکلا

کراچی: پولیس کا افسر ٹنڈوالٰہ یار اندھے قتل کام مرکزی کردار نکلا۔ پولیس نےقتل میں ملوث ایک لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تمثیل نامی لڑکی نے سابق ایس ایچ او سرجانی کے ساتھ مل کر ماموں کے بیٹےکو قتل کیا تمثیل اپنے ماموں کے بیٹے سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او اسد النبی اور تمثیل نے دیگر 2 ساتھیوں کیساتھ مل کرقتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایس ایس پی ٹنڈوالٰہ یار کے مطابق 14 اپریل کو بی سیکشن ٹنڈوالٰہ یار سے ایک لاش ملی تھی جس کے پاس کوئی بھی شناخت موجود نہیں تھی تفتیش کے بعد خاتون کو گرفتار کیا گیا جب کہ دیگر 2ملزمان پولیس کو مطلوب ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنےکے بعد ملزمان نے برگر کھائے اور پارٹی کی۔

Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.